About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

An MoU was signed between Civil Engineering IUB and Diamond JUMBOLON for the bright future of the students

پی آراونمبر 348/22
 مورخہ 19.09.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ سول انجینئر نگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تعاون سے سول انجینئرنگ کے شعبے میں جدت، دیر پا ترقی اور قدرتی وسائل کے ماحول دوست استعمال کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔ اس موقع پر فیکلٹی آف ایگریکلچر انجینئرنگ یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈین انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ارشاد، این ای ڈی یونیورسٹی کے انجینئر ڈاکٹر شفقت اعجاز، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے ڈاکٹر محمد ارشد اور ڈائمنٹ گروپ کے سربراہ انجینئر نثار محیی الدین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ڈائمنڈ جمبو لان کے مابین طلباء کی عملی تربیت، سول انجینئرنگ کے جدید طریقہ کار، ملازمت کے مواقعوں اور انڈسٹریل لیکنجز کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ چیئر مین شعبہ سول انجینئرنگ ڈاکٹر ہارون الرشید نے خصوصی سرپرستی اور رہنمائی پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 

civil enger and jumbo urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.