About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Anti Dengue Activities

پی آر او نمبر198/20، مورخہ 26-8-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور میں انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلے میں مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی ہدایت پر اسٹیٹ کیئر، میڈیکل اینڈ ہیلتھ کیئر، ہال کونسل، فارم مینجمنٹ اور فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹل سائنسز اس حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔ تمام تدریسی اور انتظامی شعبہ جات، ہاسٹلز اور کالونیوں میں صفائی  اور سپر ے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ برسات کے دوران تمام ایسی جگہوں پر جہاں پانی کھڑا ہو سکتا ہے بند کیا جا رہا ہے۔پانی کے برتن اور واٹر ٹینک وغیرہ کو ڈھانپا جا رہا ہے۔ روم کولرز، ائیر کنڈیشنرز اور ریفریجریٹر سے نکلنے والے پانی کو پھیلنے سے روکنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ صفائی کے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کی صورت میں پانی کو اکٹھا نہ ہونے دیا جائے، چھتوں کی صفائی کی جائے اور کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست کیا جائے۔واش رومز اور کچن میں لگے ہوئے ڈرین پائپوں سے پانی کے اخراج کو روکا جائے اور گملوں کو صاف ستھرا رکھا جائے۔ یونیورسٹی میں واقع مصنوعی جھیلوں میں ڈینگی لاروے کو کھانے والی مچھلیوں یا مناسب ادویات کے چھڑکاؤ، اینٹی ڈینگی سپرے اور فوگنگ کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ تعمیراتی سامان اور پرانے ٹائرز وغیرہ میں پانی اکھٹا نہ ہونے دیا جائے۔ اِسی طرح سیوریج سسٹم کو بھی فعال رکھا جا رہا ہے۔ ڈینگی مچھر کے افزئش کی تمام ممکنہ جگہوں کی باقاعدہ نگرانی کی جا رہی ہے۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.