About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Cancer Awareness Webinar

PRO No. 297/PR

Date: 04/11/2020

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

 

Breast cancer is the leading female cancer in the world resulting in about 500,000 deaths each year and is also common cancer of Pakistan. It is 100% curable if detected at early stage. There is a need to educate females especially of the younger age group for early detection and thus avoid complications of late detection. This was highlighted during a cancer awareness webinar organized by the Islamia University of Bahawalpur in World Health Organization and Bahawalpur Institute of Nuclear Oncology (BINO). The speakers included Dr. Iftikhar Alam, Director BINO, Dr. Mufakir Mian, Divisional Head WHO, Prof. Dr. Raheela Khalid Qureshi, Dr. Badar Masood, Dr. Robina Ali and Dr. Safeena Sheikh. They said that breast cancer is the most common cancer in women around the world. Unfortunately Pakistan has the highest incidence of breast cancer in Asia. Due to the lack of awareness of breast cancer in Pakistan this treatable disease is usually detected at advanced stage when nothing can turn the course of disease. We cannot rely or wait for others to take up this issue seriously and hoped that students will join to educate women on how they can reduce their risk of developing breast cancer.

پی آر او نمبر293/20، مورخہ 29-10-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
خواتین میں چھاتی کا سرطان دنیا بھر میں ہر سال 13 لاکھ اموات کا باعث بنتا ہے اور یہ مرض پاکستان میں بھی عام ہے۔ اگر ابتدائی مرحلے میں ہی اس کی تشخیص کر لی جائے تو یہ سو فیصد قابلِ علاج مرض ہے۔مقررین نے ان خیالات کا اظہار اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آن لائن منعقد ہونے والے ایک آگاہی سیمینار میں کیا۔اس موقع پرڈاکٹر افتخار عالم ڈائریکٹر بہاول پور انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر میدیسن اینڈ آنکالوجی (BINO)نے کہا کہ خواتین میں ابتدائی عمر سے ہی اس مرض کی آگاہی ضروری ہے تاکہ شروع میں ہی اس مرض کا سدِباب کر لیا جائے اور تاخیر کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔ اعدادوشمار کے لحاظ سے پاکستان میں چھاتی کے سرطان کی شرح پورے ایشیاء میں سب سے زیادہ ہے۔ بدقسمتی سے آگاہی نہ ہونے کے سبب یہ قابل علاج مرض آخری سٹیج میں تشخیص ہونے کے باعث نا قابلِ علاج ہو جاتا ہے۔ خواتین کو چاہیے کہ کسی انتظار کی بجائے فوری طور پر متعلقہ ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ خطرناک نتائج سے بچا جا سکے۔ ڈاکٹر افتخار عالم نے سیمینار کے انعقاد پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر مفکر میاں ڈویژنل آپریشنل آفیسر ورلڈ ہیلتھ آرگنایشن نے چھاتی کے سرطان کی وجوہات اور علاج سے متعلق آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر وفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی چیئر پرسن شعبہ عربی، ڈاکٹر بدر مسعود، ڈاکٹر روبینہ علی اورڈاکٹر سفینہ شیخ نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں سیمینار کے انعقاد کا مقصد طالبات میں اس حوالے سے شعور پیدا کرنا ہے تاکہ وہ دوسری خواتین تک یہ آگاہی پہنچا سکیں اور اس موذی لیکن قابلِ علاج مرض کا سدباب کیا جا سکے۔  

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.