About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Chinese news agency China Economic Net has appreciated the vision of Vice Chancellor

PRO No. 174/PR
Date: 15/04/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
The Chinese news agency China Economic Net has appreciated the vision of Vice Chancellor, Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob for the promotion of agricultural research in the Islamia University of Bahawalpur. A research center will be set up at the Islamia University of Bahawalpur in collaboration with the Ministry of Agriculture, China in collaboration with the Sichuan Agricultural University to promote inter-cropping technology. Prof. Dr. Yang Wenyu has successfully experimented with corn and soybean inter-cropping which is becoming very popular in Pakistan. According to Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, using this technology will help to meet the growing nutritional needs of Pakistan. Will get in particular, increasing the production of the edible oil can save valuable foreign exchange and improve the supply of food for livestock. Nature has provided Pakistan with the best natural source of solar energy which can make better use of intercropping technology. The Vice Chancellor said that in view of these factors, Islamia University Bahawalpur has planned to set up Chinese Agricultural Research Institute for research on intercropping technology. It has been decided to set up a research center in collaboration with the university. In this regard, a memorandum of understanding will be signed with Sichuan University soon under which 20 students from Islamia University Bahawalpur will be sent to China for scholarship on PhD. Prof. Dr. Athar Mahboob said that the unprecedented development of the great friendly neighboring country is a shining example for us to benefit from which students and teachers will be exchanged with Chinese universities to promote scientific research and technology exchange. The establishment of a research center at Islamia University Bahawalpur has also benefited the local farming community. He said that next year marks the 70th anniversary of diplomatic relations between China and Pakistan. On this occasion, the establishment of a Modern Research Center at Islamia University Bahawalpur would be a great gift for promoting research activities by both countries. Many development and industrial projects will be launched in South Punjab. In this regard, cooperation with Chinese universities and institutions in engineering, information technology, agriculture, veterinary, medicine and other scientific fields will pave new avenues for development and prosperity.

WhatsApp Image 2021-04-15 at 3.18.08 PM

پی آر او نمبر174/21، مورخہ 15-04-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
چینی خبررساں ادارے چائنا اکنامک نیٹ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں زرعی تحقیق کے فروغ کیلئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کو سراہاہے۔چینی نیوز ایجنسی نے پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے لیا گیا انٹرویو شائع کیا اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی تحقیقی سرگرمیوں خصوصازراعت کے شعبے میں غیرمعمولی تحقیقی پیشرفت کا جائزہ لیا۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں انٹر کراپنگ(مخلوط کاشت) ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے چین کی وزارت زراعت کے تعاون سے سیچوان زرعی یونیورسٹی کے تعاون سے ایک تحقیقی مرکز قائم کیا جائے گا۔سیچوان زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر یانگ ون پاؤ نے مکئی اور سویا بین انٹر کراپنگ کا کامیاب کا تجربہ کیا ہے جو پاکستان میں بہت مقبول ہو رہا ہے۔انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی بڑھتی ہوئی غذائی ضروریات کوپورا کرنے میں مدد ملے گی۔ خاص طور پر خوردنی تیل کی پیداوار میں اضافے سے سے قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے اور لائیو سٹاک کیلئے خوراک کی فراہمی بھی بہتر ہو سکتی ہے۔ قدرت نے پاکستان کو شمسی توانائی کا بہترین قدرتی وسیلہ فراہم کیا ہے جس سے انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی زیادہ بہتر طریقے سے استعمال ہو سکتی ہے۔وائس چانسلر نے کہا کہ انہی عوامل کو دیکھتے ہوئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی پر تحقیق کے لیے چینی زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں جلد ہی سیچوان یونیورسٹی سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے جس کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے20طالب علموں کو سکالرشپ پرPhDکیلئے چین بھیجا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ عظیم دوست ہمسایہ ملک کی بے مثال ترقی ہمارے لئے ایک شاندار مثال ہے جس سے مستفید ہونے کیلئے طلباء اور اساتذہ کا چینی جامعات سے باہمی تبادلہ کیا جائے گا تاکہ سائنسی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ دیا جاسکے مزیدبرآں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تحقیقی مرکز کے قیام سے مقامی کسان کمیونٹی بھی مستفید ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اآئندہ سال چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے70سال پورے ہورہے ہیں، اس موقع پر دونوں ممالک کی جانب سے تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ماڈرن ریسرچ سینٹر کاقیام ایک بہترین تحفہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں جنوبی پنجاب میں بہت سے ترقیاتی اورصنعتی منصوبوں کا اآغاز ہو گا۔ اس سلسلے میں چینی جامعات اور اداروں سے انجینئرنگ،انفارمیشن ٹیکنالوجی،زراعت،ویٹرنری،میڈیسن اور دیگر سائنسی شعبوں میں باہمی تعاون ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

WhatsApp Image 2021-04-15 at 2.44.45 PM

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.