About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Dr. Muhammad Rafiq Ul Islam elected a member of the International Iqbal Forum

پی آر او نمبر517/21، مورخہ07.09.2021 
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام، صدر شعبہ اقبالیات،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور،عالمی اقبال فورم کے ممبر منتخب۔تفصیل کے مطابق تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کے ذیلی ادارے کومسٹیک اور حکومت قازقستان کے درمیان طے شدہ معاہدے کے مطابق پاک قازق سفارتی تعلقات کے تیس سال مکمل ہونے پر2022ء میں عالمی اقبال فورم کے تحت قازقستان میں مسلم دانشوروں اور فلاسفہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔اس ضمن میں عالمی اقبال فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔کومسٹیک کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد علی شاہ وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف وائس چانسلر صادق وومن یونیورسٹی بہاول پور، ڈاکٹر محمد اقبال شاہد، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، ڈاکٹر سید محمد فرید، ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام،محمد مرتضیٰ نور اس کے ممبران جب کہ ڈاکٹر محمد سلیم مظہر پرو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اس فورم کے کنوینر ہوں گے۔

WhatsApp Image 2021-09-07 at 1.08.38 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.