About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Cooperation of Private Sectors or Institutes is a Good Sign for Both, Prof. Dr. Athar Mahboob

پی آر او نمبر333/21، مورخہ 31-05-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ تدریس و تحقیق میں نجی اداروں کا تعاون خوش آئند ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ الائیڈ سائنسز، پرنسپل کالج آف کنونشنل میڈیسن ڈاکٹر محمد آصف اور کما ل لیبارٹریزکے ڈاکٹر امیتازگوندل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمال لیبارٹریز کی جانب سے شعبہ ہومیوپیتھک کے کلینک کے لیے ادویات کا تحفہ فراہم کیا۔ ڈاکٹر امتیاز گوندل نے کہا کہ ہومیوپیتھک کی تعلیم اور بیچلر آف ہومیوپیتھک سرجری کے ذریعے یونیورسٹی کالج آف کنونشنل میڈیسن نمایاں کردار ادا کرر ہا ہے۔ کمال انڈسٹری آف میڈیسن کالج ہذا کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاکہ میڈیسن کے شعبہ میں تحقیق کو فروغ حاصل ہو۔

WhatsApp Image 2021-06-01 at 10.54.15 AM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.