About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Department of Pakistan Studies Published First Online Journal

پی آر او نمبر355/21، مورخہ 10-06-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ مطالعہ پاکستان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آن لائن جرنل صادق جرنل آف پاکستان سٹڈیز شائع ہو گیاہے۔پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی چیئرمین شعبہ مطالعہ پاکستان کے مطابق اس جرنل کے پہلے دو شمارے آن لائن شائع کیے گئے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے آج اپنے دفتر میں اس جرنل کا آن لائن افتتاح کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے چیئرمین شعبہ مطالعہ پاکستان اور ایڈیٹوریل بورڈکو مبارکباد دی۔ اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف، پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسن چانڈیو ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز اور رضوان مجید ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی موجود تھے۔

WhatsApp Image 2021-06-10 at 3.43.14 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.