About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Deputy Commissioner Bahawalpur at IUB

پی آر او نمبر366/21، مورخہ 16-06-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا کی ضلعی بیت ا لمال کی تقریب میں شرکت کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تشریف لائے اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں جاری تدریسی اور ترقیاتی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ایک قومی اثاثہ ہے اور علیٰ تعلیم کے میدان میں نمایاں کردارادا کر رہی ہے۔ وائس چانسلر نے ڈپٹی کمشنر کو گرین کیمپس مینجمنٹ پروجیکٹ کے افتتاح کے لیے بغداد الجدید میں مدعو کیا۔ اس موقع پر سید صلاح الدین جیلانی چیرمین ضلعی بیت المال، طارق مجید چوہدری جنرل سیکریٹری ضلعی بیت المال،  سید تحسین نواز گردیزی ضلعی صدر پی ٹی آئی، سید اعجازحسین بخاری بیت المال، اورمخدوم سید امجد بخاری ممبر ضلعی امن کمیٹی موجود تھے۔

WhatsApp Image 2021-06-16 at 7.00.55 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.