About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Dr. Khalil Ahmed Ansari, Assistant Professor at the Islamia University of Bahawalpur, passed away.

پی آر او نمبر 26/294
مؤرخہ 06.08.2026
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
ڈاکٹر خلیل احمد انصاری اسسٹنٹ پروفیسریونیورسٹی کالج آف کنونشنل میڈیسن اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور وفات پا گئے ہیں۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے انکے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وائس چانسلر نے ڈاکٹر خلیل احمد انصاری کی جامعہ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ دریں اثنا ڈینز، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی و فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبیں، پرنسپل  یونیورسٹی کالج آف کنونشنل میڈیسن ڈاکٹر حافظ محمد آصف، رجسٹرار محمد شجیع الرحمن ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد و دیگر افسران اور سینئر فیکلٹی ممبران نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔

 

WhatsApp Image 2026-08-06 at 2.14.21 PM

 

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.