About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Eight Mosques will be constructed in all IUB campuses with the support of Saudi Embassy and Majlis-e-Islami Phulnagar

​​​​​​PR No. 334/PR, Dated 13/9/2022
Directorate of Public Relations
The Islamia University of Bahawalpur

Eight mosques will be built in all the campuses of the Islamia University of Bahawalpur with the special support of the Saudi Embassy and the cooperation of Majlis-e-Islami Phulnagar Pakistan. In this regard, the foundation stone of the first mosque was laid today at Abbasia Campus by Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, the Islamia University Bahawalpur. On this occasion, former Vice Chancellor Prof. Dr. Salem Tariq Khan, former Vice Chancellor Prof. Dr. Rao Mohammad Afzal, Pro Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar, Saudi Embassy Representative Dr. Hafiz Masood Abdul Rasheed Azhar, President High Court Bar Association AR Aurangzeb, Vice President Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry Mansoor Ahmed, Dean Faculty of Islamic Learning Prof. Dr. Sheikh Shafiqur Rehman, Dean Faculty of Engineering Prof. Dr. Muhammad Amjad, Dean Faculty of Computing Prof. Dr. Muhammad Hussain Tahir, Chairperson Arabic Department Prof. Dr. Raheela Khalid Qureshi, Controller of Examinations Prof. Dr. Sajjad Ahmed Paracha, Treasurer Prof. Dr. Abu Bakr, Director IT Rizwan Majeed, Director ORIC Prof. Dr. Muhammad Atif, Project Director Shahzad Asif Qureshi, Director Information Bahawalpur Dr. Nasir Hameed, Naseer Ahmad Nasir, General Secretary Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry Abir Haider, Executive Members Malik Ijaz Nazim, Umar Farooq. The participants were told in the briefing that this mosque will have a capacity of 1000 prayers whereas earlier only 300 prayers could be offered in this mosque. The construction of this mosque will benefit the students working in the offices of Abbasia Campus along with the resident students of Law Department, Examinations Branch and Abu Bakr Hall. It is worth mentioning that thousands of students and employees will benefit from the establishment of mosques in the Islamia University of Bahawalpur with the support of the Saudi Embassy.

mosque FS eng
 

پی آر نمبر 334/22
 مورخہ 12/9/2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے تمام کیمپسز میں المجلس الاسلامی پاکستان کی ہم آہنگی اور سعودی عرب  کے مختلف موسسات کے تعاون سے آٹھ مساجد تعمیر کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں پہلی مسجد جامع امام ابن کثیر رحمہ اللہ تعالی کا سنگ بنیاد آج عباسیہ کیمپس میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب اور سعودی سفارت خانہ کے نمائندہ خصوصی فضیلة الشيخ ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر رئیس المجلس الاسلامی پاکستان نے اپنے دست مبارک سے  رکھا۔ اس موقع پر سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیلم طارق خان، سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راؤ محمد افضل، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اے آر اورنگزیب، وائس پریزیڈنٹ بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منصور احمد، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین طاہر، چیئرپرسن شعبہ عربی پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد پراچہ، خزانہ دار پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر، ڈائریکٹر آئی ٹی رضوان مجید، پروجیکٹ ڈائریکٹر شہزاد آصف قریشی، ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز شہزاد احمد خالد، ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پور ڈاکٹرناصر حمید، نصیر احمد ناصر، جنرل سیکریٹری بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبیر حیدر، ایگزیکٹو ممبران ملک اعجاز ناظم، عمر فاروق، ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات محمد عرفان غازی اور غلام محمد، ایڈیشنل رجسٹرار عارف راموز، ڈیپٹی رجسٹرار فاطمہ جنید سمیت دیگر مہمان موجو د تھے۔ شرکاء کو بریفنگ  دیتے ھوئے فضیلة الشيخ ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر نے  بتایا کہ یہ مسجد معروف عالمی سکالر المقری قاری صہیب احمد میر محمدی مدیر کلیة القرآن الكريم والتربية الاسلامية پھولنگر اور المجلس الاسلامی پاکستان کے باھمی اشتراک سے تعمیر کی جارھی ہے۔ اس مسجد میں 1000 نمازیوں کی گنجائش ہو گی جبکہ پہلے صرف 300 نمازی اس مسجد میں نماز ادا کر سکتے تھے۔ اس مسجد کی تعمیر سے عباسیہ کیمپس کے دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ شعبہ قانون، امتحانات برانچ اور ابوبکر ہال کے رہائشی طالب علم مستفید ہوں گے۔  انہوں نے مزید بتایا کہ مسجد ان شاء اللہ العزیز پانچ ماہ کی مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گی یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی سفار ت خانے کے تعاون سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں مساجد کے قیام سے ہزاروں کی تعداد میں طلباء اور ملازمین مستفید ہوں گے دوسری طرف  فرقہ واریت سے بالا تر دینی تعلیمات کی نشر و اشاعت کے لیے بھی مزید مواقع میسر آئیں گے۔ یاد رہے اس پہلی مسجد کی تعمیر میں کلية القرآن الكريم والتربية الاسلامية پھولنگر کے مدیر اور معروف عالمی سکالر قاری صہیب احمد میر محمدی کا خصوصی تعاون شامل ہے۔ اس موقع پر رئیس المجلس الاسلامی پاکستان ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ جناب رضوان مجید ڈائریکٹر آئی ٹی، جناب میڈم راحیلہ خالد قریشی چیئرپرسن شعبہ عربی ،ایڈیشنل کنٹرولرز امتحانات جناب عرفان غازی ،جناب غلام محمد، ڈاکٹر حافظ عبیدالرحمان، جام ایاز، کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں، خصوصی دلچسپی اور  معاونت سے اس نیک کام کا آغاز ہوا اور بارش کے پہلے قطرہ کے طور پر جامع امام ابن کثیر رحمہ اللہ تعالی کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔


mosque urdu 2

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.