About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Establishment of sub-campus of IUB in Liaquatpur will bring educational revolution in the region, Chaudhry Mahmood Ahmad

پی آر او نمبر 298/22

 مورخہ 18.08.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
تعمیروطن گروپ کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ لیاقت پور میں اسلامیہ یونیورسٹی کے سب کیمپس کے قیام سے علاقہ میں تعلیمی انقلاب برپا ہو گا، نوجوان طلبہ و طالبات کو ان کے اپنے شہر میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع مل سکیں گے جبکہ ان کے والدین کو اپنے خوابوں کی تعبیر مل سکے گی اسلامیہ یونیورسٹی کی مینجمنٹ ٹیم اور یونیورسٹی کے مجوزہ عارضی سب کیمپس کی عمارت کے مالک میں معاہدہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عظیم منصوبے کی منظوری میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد، رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد اور وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کا کردار قابل تحسین ہے جنوبی پنجاب کی اس بڑی تحصیل میں باصلاحیت سٹوڈنٹس کو اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع میسر آئیں گے اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے رجسٹرار ڈاکٹر معظم جمیل، ڈاکٹر عون سمیر، ڈائریکٹر لیاقت پور کیمپس ڈاکٹر محمد اورنگزیب،محمد نعیم ڈائریکٹر سووٹ ہائیر سیکنڈری سکول اینڈ کالج لیاقت پور، محمد خورشید عالم مالک بلڈنگ کیمپس، ملک محمد سجاد حسین شریک ہوئے، ڈائریکٹر لیاقت پور کیمپس نے بتایا کہ ستمبر میں کلاسوں کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔


liaqutpur urdu

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.