About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Excellent Achievement of the Islamia University of Bahawalpur. Positions in the ongoing Recitation and Naat competition

پی آر نمبر 380/22
 مورخہ 06/10/2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا شاندار اعزاز۔
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب کی ہدایت پر صوبائی سطح پر جاری قرات اور نعت کے مقابلہ جات میں پوزیشنیں،
تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری عشرہ شان رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی طالبہ قاریہ شائستہ شاہین نے بین الجامعاتی مقابلہ قرات کی گرلز گیٹگری میں پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ بوائز کیٹیگری میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طالب علم قاری عامر مسرور قریشی نے پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح مقابلہ نعت گرلز گیٹیگری میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طالبہ نوشابہ صدیق نے پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز رضوان مجید، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز سوسائٹیز ڈاکٹر اظہر حسین، ڈائریکٹر سیرت چیئر ڈاکٹر سجیلہ کوثر اور ایڈوائزر آئی یوبی قرات اینڈ سوسائٹی ڈاکٹر محمد سعید شیخ نے صوبہ کی سطح پر پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو مبارک باد پیش کی۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.