About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Faculty Member attends online seminar of Pakistan A academy of Letters

پی آر او نمبر190/20، مورخہ 18-8-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

 

 اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے تحریک آزادی اور سرائیکی ادب کے موضوع پر ہونے والے آن لائن مذاکرے میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی۔ جبکہ چیئر مین اکادمی ادبیات ڈاکٹر یوسف خشک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو نے کہا کہ تحریک آزادی میں ہمارے شعراء اور ادیبوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ نواب آف بہاول پور نے تحریک آزادی کے لیے پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح مثبت انداز میں کام کیا۔ نواب آف بہاول پور قائد اعظم کی ذہانت اور قابلیت کے قائل تھے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے لیے پہلی آواز حضرت خواجہ غلام فرید ؒ نے اُٹھائی۔ دلشاد کلانچوی کی شاعری میں بھی آزادی کی فکر موجود ہے۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.