About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Famous social personalities of Khanpur Khawaja Alam Koreja, Mirza Habib and famous poet Safdar Baloch met WVC of IUB

پی آر او نمبر 218/23
مؤرخہ 26.05.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
خان پور کی معروف سماجی شخصیات خواجہ عالم کوریجہ، مرزا حبیب اور معروف شاعر صفدر بلوچ نے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے بغدادالجدید کیمپس میں ملاقات کی ۔  وفد کے ارکان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو عالمی سطح کی یونیورسٹی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خان پور میں اسلامیہ یونیورسٹی کا کیمپس نہ صرف خان پور بلکہ راجن پور اور لیاقت بور کے علاوہ مضافات کے طلباء وطالبات کے لئے نعمت ثابت ھوگا۔ کیڈٹ کالج خان پور کی عمارت کو مخدوش ہو کر ضائع ہونے سے بچانے کے لئے اس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا کیمپس بنادیا جائے تو علاقے کہ نوجوانوں خصوصا طالبات کو اعلی تعلیم کی معیاری سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دی اسلامیہ یونیورسٹی اس وقت ایک مقبول یونیورسٹی بن چکی ھے اور ہائر ایجوکیشن کے لیے اولین ترجیح بن چکی ہے۔ خانپور میں یونیورسٹی کیمپس کا قیام اس علاقے کی سماجی اور معاشی ترقی کے نئے باب کا آغاز ہوگا جس کا سہرا وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے سر ہے۔

 

 

WhatsApp Image 2023-05-26 at 5.41.00 PM
 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.