About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Former President Press Club and Senior Journalist Jalal Ahmad Bhatti met the Vice Chancellor

ی آر او نمبر 287/22

 مورخہ 12.08.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
سابق صدر پریس کلب اور سینئر جرنلسٹ جلا ل احمد بھٹی نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاو لپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا اور یونیورسٹی کے باہمی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ میں پریس اور میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔ اس موقع پر انہوں نے نوجوان مصنف محمد احمد کی سوشیالوجی، جنڈر سٹڈیز اور بزنس ایڈمنسٹریشن کی کتب مرکزی لائبریری کے لئے وائس چانسلر کو پیش کیں۔ محمد احمد مقابلے کے امتحان کے لئے لکھی گئی بہت سی کتب کے مصنف ہیں اور یوٹیوب پر بھی لیکچر دیتے ہیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ایک نوجوان کی طرف سے تخلیقی صلاحیت کا اس طرح اظہار بہت خوش آئند ہے اور مقابلے کے امتحان کے لئے یونیورسٹی کی قائم کردہ کمیٹی کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔


jalal urdu

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.