About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Four-year nursing degree program started at IUB

پی آر او نمبر 21/661مورخہ14.11.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
پاکستان نرسنگ کونسل نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو چار سالہ نرسنگ ڈگری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ابتدائی طور پر 75 طلبا و طالبات کو داخلہ فراہم کیا جائے گا۔نرسنگ کالج وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی کاوشوں سے قائم کیا گیا۔نرسنگ کالج کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے گزشتہ دورہ جامعہ کے موقع پر کیا تھا۔کالج آف نرسنگ عارضی طور پر بغداد الجدیدکیمپس کی فیکلٹی بلڈنگ میں قائم کیا گیا ہے۔کالج کی تزئین و آرائش، جدید کلاس رومز اور لیبارٹریز کا قیام مکمل کر لیا گیا ہے۔پاکستان نرسنگ کالج کے وفد نے دو ہفتے قبل کالج کا دورہ کیا تھا.نرسنگ کونسل کے وفد نے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔کالج کو نرسنگ کونسل کے پیرا میٹرز کے مطابق قرار دیتے ہوئے ڈگری پروگرام فوری طور پر شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے پرو وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرنویداختراورڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن پراجیکٹ ڈاکٹر فضل محمود  کو مبارکباد دی ہے-

WhatsApp Image 2021-11-14 at 12.22.52 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.