Ground Breaking Ceremony of Ahmed Pur East Campus of IUB
PRO No. 585/21 dated 14.10.2021
Public Relations Office
The Islamia University Bahawalpur
The foundation stone of Ahmadpur East Campus of the Islamia University of Bahawalpur was laid in ceremony function held in Mehrabwala village near Ahmadpur East today. The Chief Guest of the event was Kanwal Shauzab, Member National Assembly and Parliamentary Secretary for Planning and Development. On this occasion Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Pro-Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar, Prof. Dr. Moazzam Jameel Registrar, Sabiha Khanum Retired Prof. F.G Public School Bahawalpur, Hafiz Muzaffar Karim Mughal Advocate High Court Ahmadpur East, ADCD Shahid Imran Khan, Assistant Commissioner Ahmadpur East Zahoor Ahmad Awan, Assistant Commissioner Bahawalpur City Naeem Sadiq Cheema, Former Parliamentary Secretary Jahazeeb Warne, Member Syndicate Sumaira Malik, Afzal Ahmed Director Planning and Development, Dr. Makshof Ahmed Director Academics, Secretary for Parliamentary Secretary Planning and Development, Bilal Irshad, Additional Registrar, Dr. Farrukh Jalil, Jameel Ahmad Kakar, Deans, faculty and students and a large number of dignitaries from the area attended. In her address, Kanwal Shauzab said that today is a historic day that in line with the vision of the Prime Minister of Pakistan, Imran Khan, a higher education institution has been set up in a backward area of the country. She said that the Nawab of Bahawalpur had implemented major projects of education, health and employment in the region and the region has a huge role to play in the establishment and stability of Pakistan. The salaries of the employees of the state were managed by the state of Bahawalpur. She said that with the passage of time, the region has turned into the most prosperous and backward area of the country and today there is a lot of poverty and backwardness. She said that my first priority as a local is to serve the area and for this purpose she will raise my voice for the development of Ahmadpur East and Bahawalpur area at every forum. She said that due to many efforts and help of the Islamia University of Bahawalpur and its Vice Chancellor, faculty and administration, this dream has come true today and this historic town of Mehrabwala which is known for its knowledge and literature, an academic school is being set up. She said that the sub-campus was a need of the area which has been met. Apart from this, more projects will be launched for the development of the area including agricultural engineering project while arrangements have been made in a local college for nursing education. The project is part of a Rs. 4 billion development project given to the Islamia University of Bahawalpur by the federal government under which Ahmadpur East sub-campus, Institute of Physics, Institute of Agricultural Business, Mechanical Engineering, an academic building and two hostels will be built. She said that the doors of education have been opened for the youth here which will provide the best opportunities for the social and economic development of the region. She said that subjects would be selected so that the youth would not run for employment but would be able to employ others which would not only make them prosperous but also contribute to the prosperity of the area. On this occasion Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob said that the progress made by the Islamia University of Bahawalpur in the last two years is the result of a joint effort of its faculty, researchers, students and civil society. He said that work on Ahmadpur East Campus would start soon. He thanked the Punjab government for providing land in this regard. He said that this campus would play a significant role in the educational and social development of Ahmadpur Tehsil. He appreciated the efforts of Kanwal Shauzab, Member National Assembly and Parliamentary Secretary for Planning and Development for the establishment and approval of the campus.
پی ار آو نمبر 585/21مورخہ14.10.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے احمدپور شرقیہ کیمپس کی عمارت کاسنگ ِ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس سلسلے میں آج احمدپورشرقیہ کے قریب گاؤں محراب والا میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی کنول شوذب، رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تھیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل رجسٹرار، صبیحہ خانم ریٹائرڈ پروفیسر ایف جی پبلک سکول بہاولپور، حافظ مظفر کریم مغل ایڈوکیٹ ہائی کورٹ احمدپور شرقیہ، اے ڈی سی ڈی شاہد عمران خان، اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ ظہور احمداعوان، اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی نعیم صادق چیمہ، سابق پارلیمانی سیکرٹری جہازیب وارن، ممبر سینڈیکیٹ سمیرا ملک،افضال احمد ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، ڈاکٹر مکشوف احمد ڈائریکٹر اکیڈمکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، عبدالجمیل کاکڑ، سیکرٹری برائے پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، بلال ارشاد، ایڈیشنل رجسٹرار، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، ڈاکٹر فرخ جلیل شعبہ کیمسٹری رحیم یار خان کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، ڈینز، اساتذہ اور طلباء وطالبات اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محترمہ کنول شوذب نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج تاریخی دن ہے کہ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک کے پسماندہ علاقے میں ایک اعلیٰ تعلیمی درس گاہ کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خطہ بہاولپور نواب آف بہاولپورنے اس علاقے میں تعلیم، صحت اور روزگار کے بڑے بڑے منصوبے لگائے اور قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں اس علاقے کا بہت بڑا کردار ہے جب قیام پاکستان کے بعدخزانے کو اس علاقے کی امداد سے بھرا گیا اور نئی مملکت کے ملازمین کی تنخواہ کا انتظام ریاست بہاولپور نے کیا۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ خطہ پورے ملک کو امداد دینے والا اور خوشحال ترین علاقہ پسماندہ علاقے میں بدل گیا اور آج یہاں بہت زیادہ غربت اور پسماندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح یہاں کے مقامی ہونے کے ناطے اس علاقے کی خدمت ہے اور اس مقصد کے لیے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گی اور ہر فورم پر احمدپور شرقیہ اور بہاولپور کے علاقے کی ترقی کے لیے آواز بلند کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور اس کے وائس چانسلر، اساتذہ اور انتظامیہ کی بہت سی کاوشوں اور مدد کی وجہ سے آج یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے اور اس تاریخی قصبے محراب والا جو علم و ادب کی وجہ سے جانا جاتا ہے، آج ایک علمی درسگاہ قائم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کیمپس اس علاقے کی ضرورت تھا جسے پورا کردیا گیا ہے اس کے علاوہ بھی علاقے کی ترقی کے لیے اور منصوبے شروع کیے جائیں گے جن میں زرعی انجینئرنگ کا منصوبہ بھی شامل ہے جبکہ نرسنگ کی تعلیم کے لیے مقامی کالج میں بندوبست کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو دیئے گئے 4ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے میں شامل ہے جس کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں احمدپور شرقیہ سب کیمپس، انسٹی ٹیوٹ آف فزکس، انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر بزنس، مکینیکل انجینئرنگ، ایک اکیڈمک بلاک اور دو ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کے لیے تعلیم کے دروازے کھولے ہیں جو اس علاقے کی سماجی اور معاشی ترقی میں بہترین مواقع مہیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مضامین کا انتخاب کیا جائے گا جس سے نوجوان ملازمت کے لیے بھاگ دوڑ نا کریں بلکہ دوسروں کو ملازمت دینے کے قابل ہو جائیں جس سے نہ صرف وہ خود خوشحال ہوں گے بلکہ علاقے کی خوشحالی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے گزشتہ دو برسوں میں جو بھی ترقی کی ہے وہ یہاں کے اساتذہ، محققین، طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی کی ایک مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ احمدپور شرقیہ کیمپس پر جلد ہی کام کا آغاز ہو جائے گا۔انہوں نے اس سلسلے میں زمین کی فراہمی پر حکومت پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیمپس تحصیل احمدپور کی تعلیمی اور سماجی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کیمپس کے قیام اور اس کی منظوری کے لیے محترمہ کنول شوذب کی کاوشوں کو سراہا۔