About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

In continuation of efforts to Rain Enhancement in Cholistan, a delegation from Kazakhstan visited IUB

PRO No: 128/23, dated 26/3/23
Directorate of Communication and Public Relations The Islamia University Bahawalpur
In continuation of the dialogue and efforts of the Islamia University of Bahawalpur for Rain Enhancement in Cholistan, a delegation from Kazakhstan led by Dr. Hanif (Alumni), Ex-chief meteorologist, PMD, comprised of Mr. Ainabek Altay, CEO, ICCCT, Mr. Mirassilov Kanat, Tech expert, ICCCT, Mr. Imtiaz, ICCCT Representative in Pakistan and Dr. Khalid Alamgir, Technology Expert were warmly welcomed at the Islamia University of Bahawalpur by the team of experts from the National Research Centre of Intercropping and Representative of PRO-IUB. The delegation visited the Cholistan dessert and expressed their keen interest in the installation of their Rain Enhancement Technology (RET) at Cholistan. The delegation was also called upon by the Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob to discuss the possibility of rain enhancement in Cholistan and the other matters of mutual interest. Engr. Prof. Athar Mahboob offered the full support for RET. Experts and stakeholders of the RET were very excited to initiate a research-oriented Pilot Project of RET in Cholistan. At the end of their visit, the delegation also visited different departments of university and witnessed the wheat - and sugarcane-based strip intercropping trials at NRCI research fields.


kazak

 

 

پی آر او نمبر: 23/130
مورخہ 26/3/23
ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے چولستان میں بارشوں میں اضافے کے پراجیکٹ میں بین الاقوامی شراکت کے تسلسل میں قازقستان کے ماہرین کے ایک وفد نے ڈاکٹرمحمد حنیف (ایلومینائی)، سابق چیف میٹرولوجسٹ، پی ایم ڈی کے ہمراہ جامعہ کا دورہ کیا۔ وفد میں عین بیک التے سی ای او انٹرنیشنل سنٹر فار کلائمیٹ چینج ٹیکنالوجیز اور میرا سیلو کنات ٹیک ماہر، انٹرنیشنل سنٹر فار کلائمیٹ چینج ٹیکنالوجیز، امتیاز  پاکستان میں انٹرنیشنل سنٹر فار کلائمیٹ چینج ٹیکنالوجیزکے نمائندے اور ڈاکٹر خالد عالمگیر ٹیکنالوجی ایکسپرٹ شامل تھے۔ وفد نے چولستان کا دورہ کیا اور صحرا میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اشتراک سے بارش میں اضافے کی ٹیکنالوجی کی تنصیب میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب سے چولستان میں بارشوں میں اضافے کے امکانات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب نے بارش میں اضافے کی ٹیکنالوجی میں وفد کی جانب سے عملی تعاون کی پیشکش کو سراہا۔ بارش میں اضافے کی ٹیکنالوجی کے ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز چولستان میں بارش میں اضافے کی ٹیکنالوجی کی ریسرچ پر مبنی پائلٹ پراجیکٹ کوجلد شروع کریں گے۔ اپنے دورے کے اختتام پر وفد نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا اورنیشنل سنٹر فار انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی اور نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور سائنسدانوں سے مقامی جغرافیائی و موسمی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حیدر بن خالد، ڈاکٹراظہر حسین، شہزاد احمد خالد، سلمان محمود قریشی، عابدہ فردوس، محمد خالد شیخ، فاطمہ مظاہر، فرجاد فیض اور اطہر محمود لاشاری موجود تھے۔

 

kazak urdyu


 


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.