About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

In the light of the orders of the Punjab Government, it is mandatory to wear a helmet while riding a motorcycle in IUB

PRO No. 360/24 dated 03.10.2024
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
In the light of the orders of the Punjab government, the use of helmets has been made mandatory for the teachers, employees and students driving motorbikes in the Islamia University of Bahawalpur. According to the notification of the Directorate of Student Affairs, the aim of this initiative is to prevent road accidents and ensure safety. This initiative will not only ensure road safety, but also help employees and students to implement safety rules and promote a culture of safe travel. In this regard, awareness campaigns and seminars will also be organized under the auspices of Directorate of Public Relations and IUB Road Safety Society. In the same way, cooperation and links with the local agencies of the traffic police will also be increased. The security department will ensure the use of helmets at the entry and exit points of the university and all such persons who enter without helmets will be denied entry.

 

پی آر او نمبر 24/360
مؤرخہ 03.10.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں موٹر بائیک چلانے والے اساتذہ ملازمین طالبہ و طالبات کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد سڑکوں پر ہونے والے حادثات سے بچاؤ اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف روڈ سیفٹی کو یقینی بنائے گا بلکہ ملازمین اور طلبہ و طالبات کو سیفٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ محفوظ سفر کے کلچر کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ اس سلسلے میں شعبہ تعلقات عامہ اور آئی یو بی روڈ سیفٹی سوسائٹی کے زیر اہتمام آگاہی مہم اور سیمینارز بھی منعقد کیے جائیں گے۔ اسی طرح ٹریفک پولیس کے مقامی اداروں سے بھی تعاون اور روابط کو بڑھایا جائے گا۔ شعبہ سکیورٹی یونیورسٹی کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائے گا اور ایسے تمام افراد جو ہیلمٹ کے بغیر داخل ہوں گے ان کا داخلہ ممنوع قرار دیا جائے گا۔ ہیلمٹ کی پابندی یقینی بنانے کے لیے عدم تعاون کی صورت میں جرمانے، پارکنگ کی اجازت کے خاتمے اور کیمپس میں داخلے پر پابندی وغیرہ جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.