About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Inauguration of the Integrated Smart Power Management System by Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob

PR No. 450/22, dated 17.11.2022
Directorate of Public Relations, the Islamia University of Bahawalpur
The Islamia University of Bahawalpur has become the first university in the country where energy from different sources will be integrated and used efficiently under an integrated smart power management system. In this regard, Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob formally inaugurated the Integrated Smart Power Management System. Through this system, under the latest monitoring system, the energy obtained from different sources will be used effectively with the help of the data obtained from the computerized system and the wastage of energy can be prevented. He said that in our institutions, energy consumption statistics are usually collected through manual sources which are not reliable, which cannot collect the data of electricity wastage and proper use of energy resources at the national level. The Islamia University of Bahawalpur is already generating 3 MW electricity from solar power plant. On this occasion, Engr. Faizan-ul-Hasan Faiz, in-charge solar plant, while giving a briefing, said that through this system, modern methods of energy use in the university. Monitoring will be done and under- or over-consumption of power will be determined automatically through a special control system. The Islamia University Bahawalpur will be able to save large amounts of energy costs by implementing this system. On this occasion, the Vice Chancellor appreciated the efficiency and diligence of the dynamic team of the Solar Power Plant.



solar eng

 

 

 

پی آر نمبر 450/22
 مورخہ 17.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ملک کی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے جہاں مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی توانائی کو اِنٹی گریٹیڈ سمارٹ پاور مینجمنٹ سسٹم کے تحت مربوط کر کے موثر انداز میں استعمال کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اِنٹی گریٹیڈ سمارٹ پاور مینجمنٹ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس سسٹم کے ذریعے جدید ترین مانیٹرنگ سسٹم کے تحت مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی توانائی کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے حاصل شدہ ڈیٹا کی مدد سے مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے گا اور توانائی کے ضیاع کو روکا جا سکے گا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور روایتی اور غیر روایتی ذرائع سے حاصل شدہ توانائی کو خصوصی مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے استعمال کرنے والی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اداروں میں عموماً مینول ذرائع سے توانائی کے استعمال کے اعدادوشمار اکٹھے کیے جاتے ہیں جو قابل بھروسہ نہیں ہوتے جس سے قومی سطح پر بجلی کے ضائع اور توانائی سے وسائل کا مناسب استعمال کا ڈیٹا اکٹھا نہیں ہو سکتا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پہلے ہی سولر پاور پلانٹ اور دیگر شمسی منصوبوں سے 3 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہی ہے۔ اس موقع پر انجینئر فیضان الحسن فیض انچارج سولر پلانٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کے ذریعے یونیورسٹی میں توانائی کے استعمال کی جدید طریقوں سے مانیٹرنگ کی جائے گی اور خصوصی کنٹرول سسٹم کے ذریعے بجلی کے کم یا زیادہ استعمال کا خود کار انداز میں تعین کیا جائے گا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اس سسٹم کو بروئے کار لاتے ہوئے بڑے پیمانے پر توانائی کے ضمن میں ہونے والے اخراجات کی بچت کر سکے گی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے سولر پاور پلانٹ کی متحرک ٹیم کی کارکردگی اور مستعدی کو سراہا۔

 

 

solar urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.