About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A ceremony was organized at IUB to mark the 58th Death anniversary of Nawab Sir Sadiq Muhammad Khan Abbasi V.

PRO No. 172/24 dated 22.05.2024
Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur
To pay tribute to the services of Mohsin Pakistan Nawab Sir Sadiq Muhammad Khan Abbasi V, the last ruler of Bahawalpur State, a ceremony was held at Ghulam Muhammad Ghotvi Hall, Abbasia Campus, the Islamia University, Bahawalpur, on the occasion of his 58th death anniversary. Chief Guest Commissioner Bahawalpur Division Nader Chatta while addressing the event said that he was glad  Islamia University of Bahawalpur is paying tribute to a humanitarian and education-friendly personality.  Nawab Sahib rendered valuable services to promote education, health, infrastructure and people Welfare. Speaking at the ceremony, Vice Chancellor Prof. Dr Naveed Akhtar said that Nawab Sir Sadiq Muhammad Khan Abbasi V paid tribute to his services. Nawab Sir Sadiq Muhammad Khan Abbasi laid the foundation of the prestigious educational institution. His aim was not only to provide better education, health, sports and tourism facilities in his state Bahawalpur, but also took practical steps to promote education in other areas of Pakistan. From Madrasa Uloom Diniyat to Jamia Abbasia and then Jamia Islamia, today the Islamia University of Bahawalpur is the building of his dream. He was a visionary ruler who not only dedicated his state for Pakistan but also supported Quaid-e-Azam in running it after the establishment of Pakistan. He said that the Islamia University of Bahawalpur has established Sadiq Chair to pay tribute to the services of Nawab Sir Sadiq and to further his efforts. Prof. Dr. Musawar Hussain Bukhari informed the participants in detail about the historical measures taken during the reign of Nawab Sir Sadiq Abbasi V while informed about the measures taken by the Islamia University of Bahawalpur for Nawab Sahib. Dr. Samia Khalid Chairperson Department of History, Dr. Muhammad Tahir Retired Professor Government S.E. College Bahawalpur and Dr. Rubina Yasmin Chairperson Department of Pakistan Studies also spoke. Prof. Dr. Rubina Bhatti, Dean Faculty of Social Sciences, Muhammad Shaji ur Rahman, Registrar, Dr. Adnan Bukhari, Additional Director of Students Affairs, Dr. Usman Cheema, Chief Medical Officer, Dr. Shahzad Ahmed Khalid, Director Media and Public Relations, faculty members and students were present on this occasion.

 

58th DA of Nawab sadiq

 

پی آر او نمبر 172/24
مؤرخہ 22.05.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ) ریاست بہاول پور کے آخری فرمانروا محسن پاکستان نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی 58 ویں برسی کے موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے عباسیہ کیمپس غلام محمد گھوٹوی ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ایک انسان دوست اور تعلیم دوست شخصیت کو خراج تحسین پیش کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواب صاحب اور ریاست بہاول پور کے بارے میں انہوں نے بہت پڑھا لیکن یہاں آکر عملی طور پر ان کی خدمات کو دیکھا۔ نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم محسن پاکستان ہیں اور عظیم قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ نواب صاحب نے تعلیم، صحت، انفرانسٹکچر اور عوام کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ بہاول پور میں ہر طرف نواب صاحب کا وژن نظر آتا ہے، تاریخی عمارات ہوں، زرعی زمینیں ہوں یا چولستان کے تاریخی قلعے ہر جگہ ریاست کے نقوش موجود ہیں۔ 24 مئی کو قلعہ ڈراور کے قریب شاہی قبرستان میں خصوصی تقریب منعقد ہو گی اور عباسی خاندان کے افراد کے ساتھ نواب صادق عباسی پنجم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ سر صادق محمد خان کے احسانات کی شکر گزار ہو اور سوشل میڈیا پر ان کو خراج تحسین پیش کرے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کا کہنا تھا کہ نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم آج جس بڑی اور پروقار تعلیمی درسگاہ میں موجود ہیں اس کی بنیاد نواب سر صادق محمد خان عباسی نے  رکھی۔ قیام پاکستان کے وقت ملکی خزانے میں معاونت ہو یا فوج کی شکل میں نوزائیدہ ملک کی دفاعی مدد، دفاتر کے لیے محلات کے تحائف ہوں یا پھر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی معاونت نواب آف بہاول پور نے اس سرزمین پاکستان کے لیے اپنا سب کچھ خوش دلی سے عطا کیا۔ نہ صرف اپنی ریاست بہاول پور میں بہتر تعلیم، صحت، کھیل اور سیاحت کی سہولیات فراہم کرنا ان کا مقصد تھا بلکہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے۔ مدرسہ علوم دینیات سے جامعہ عباسیہ اور پھر جامعہ اسلامیہ، آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جیسے عظیم الشان ادارے کی شکل ان کے خواب کی تعمیر ہے۔ وہ ایک دوررس بصیرت رکھنے والے حکمران تھے جنہوں نے پاکستان کے لیے نہ صرف اپنی ریاست وقف کی بلکہ قیام پاکستان کے بعد اسے چلانے میں قائداعظم کا ساتھ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے نواب سر صادق کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی کاوشوں کو آگے بڑھانے کے لیے صادق چیئر قائم کی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مصور حسین بخاری نے نواب سر صادق عباسی پنجم کے دور میں کیے جانے والے تاریخی اقدامات کے بارے میں شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے نواب صاحب کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔ ڈاکٹر سمیعہ خالد چیئرپرسن شعبہ تاریخ، ڈاکٹر محمد طاہر ریٹارئرڈ پروفیسر گورنمنٹ ایس ای کالج بہاول پور اور ڈاکٹر روبینہ یاسمین چیئرپرسن شعبہ مطالعہ پاکستان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، محمد شجیع الرحمن رجسٹرار، ڈاکٹر عدنان بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز، ڈاکٹر عثمان چیمہ چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز، فیکلٹی ممبران  اور طلبا و طالبات شریک تھے۔

 

58th DA of Nawab sadiq urdu 158th DA of Nawab sadiq urdu 258th DA of Nawab sadiq urdu 3

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.