About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A seminar was organized at the Islamia University of Bahawalpur on the occasion of Women Entrepreneurship Day 2024

پی آر او نمبر 424/24
مؤرخہ 19.11.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) سٹیٹ بنک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن بہاولپور ڈویژن کے زیر اہتمام ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے کی مناسبت سے غلام محمد گھوٹوی ہال میں ایک سیمینار بعنوان بااختیار خواتین خوشحال پاکستان منعقد ہوا۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہر شعبہ ہائے خاص طور پر دیہی علاقوں میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں خواتین میں حکومتی سطح پر شعور و آگاہی کے سیمینار مزید اچھے روجھان کو فروغ دے سکتے ہیں۔ کسی بھی ملک کی معیشت میں خواتین کا کردار حاضر دور میں اہم ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا حضور اکرم ﷺ کو حضرت خدیجہ نے معیشت کے لحاظ سے مضبوط کیا۔ اس لیے خواتین کو ہرشعبہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور نے کہا کہ ملک کی ترقی میں خواتین فعال کردار ادا کر رہی ہیں اور ملک کی خوشحالی اور ترقی میں خواتین کے کردار کو زیادہ بہتر انداز میں سراہنے کی ضرورت ہے۔ پروفیسرڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اقوام متحدہ کے دیرپا ترقی کے اہداف ایس ڈی جیز پر وائس چانسلر کی سرپرستی میں بہت فعال انداز میں کام کر رہی ہے۔ خواتین کی ترقی بھی ایس ڈی جیز کے اہداف کا حصہ ہے اور ا س سلسلے میں دیگر اداروں کے ساتھ اشتراک و تعاون جاری ہے۔  چیف منیجر سٹیٹ بنک آف پاکستان بہاول پور عبداللہ خان نے کہا کہ بہاول پور کے تمام اداروں چاہیے وہ تعلیمی ہوں خواہ وہ گورنمنٹ یا سول سوسائٹی کے ہوں ان سب کو خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ سٹیٹ بنک کا پلیٹ فارم اس مقصد کے لیے کھلا ہے اور مستقبل میں ایسی تقریبات اور خواتین کی ترقی کے لیے مختلف پروگرامز منعقد کیے جائیں۔ اس  موقع پرمحمد اکبر سینئر ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بنک، نعمان علی، محمد بلال انور، احسن خالد، عذرا محمو د شیخ، روبینہ اقبال عباسی، سمیرا گلشن،عائشہ جوریہ، راس مسعود اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

 

WhatsApp Image 2024-11-19 at 4.06.38 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.