About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Opens Admissions for MPhil and PhD Programs

پی آر او نمبر177/20، مورخہ 11-8-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ایم فل، ایم ایس، ایم ایس سی آنرز، ایم بی اے اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلوں کا اعلان کر دیاہے۔ فال سمسٹر 2020میں جن پروگراموں میں پی ایچ ڈی کے داخلے ہو رہے ہیں اُن میں ایگرانومی، بائیو کیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی، کیمسٹری، اکنامکس، ایجوکیشن، فارسٹری، الیٹریکل انجینئرنگ، ہارٹیکلچر، مینجمنٹ سائنسز، فارسی، پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس، فارماکولوجی، پولی ٹیکل سائنس، شماریات اور سوائل سائنسز شامل ہیں۔ جبکہ ایم فل میں ایگرانومی، بائیو کیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی، باٹنی، کیمسٹری، کامرس، کمپیوٹر سائنس، کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ، ایسٹرن میڈیسن، اکنامکس، ایجوکیشن، انگلش لینگوئسٹکس، اینٹامولوجی، الیکٹرانک انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، جغرافیہ، ہارٹیکلچر، مینجمنٹ سائنسز، ایم بی اے (ویک ڈیز اینڈ ویک اینڈ پروگرام)، میڈیا سٹڈیز، پاکستان سٹڈیز، فارسی، پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنٹیکس، فارماکالوجی، فارما سیوٹکس، فارما سیوٹیکل کیمسٹری، فزکس، پو لیٹیکل سائنس، سوائل سائنس، سوشل ورک، شماریات، اُردو اینڈ اقبالیات شامل ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال کے مطابق وائس چانسلر انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر یونیورسٹی ٹیسٹنگ سروس ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلوں کے لیے خصوصی GATٹیسٹ کا اہتمام کر رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اُن چند جامعات میں شامل ہے جو اپنے طور پر انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پرگراموں میں داخلہ کے ٹیسٹ منعقد کر رہے ہیں۔ 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.