About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Commissioner Musarrat Jabeen and the BLCF organizers discussed the impending cultural festival.

یہ تسلیمات ڈائریکٹر تعلقات عامہ، حکومت پنجاب، بہاولپور

پریس ریلیز

کمشنر مسرت جبیں سے بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کے منتظمین کی ملاقات اور بریفنگ

بہاولپور: 4 /  مارچ ( ) کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے کہا ہے کہ بہاولپور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول اس خطے کی تہذیب و ثقافت کو قومی اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا بہترین ایونٹ ہے۔ گذشتہ برسوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے تین لٹریری فیسٹیولز کا شاندار انعقاد کیا۔ کمشنر بہاولپور نے ان خیالات کا اظہار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لٹریری فیسٹیول کے منتظمین سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر بہاول لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کے فوکل پرسن ڈاکٹر شہزاد احمد خالد نے ایونٹ کے مختلف سیگمنٹس سے متعلق بریفنگ دی۔ کمشنر بہاولپور نے کہا کہ اس خوبصورت روایت کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ بھر پور معاونت کرے گی۔ اس سلسلے میں سرکاری و نجی اداروں سے تعاون کے لئے رابطہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، اطہر لاشاری اور دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔


481184504_1042590241242586_4419110818091468670_n

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.