About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Dr. Majid Al Gaffar of Hazara University Mansehra expressed about the Department of Media and Communication Studies, IUB

پی آر او نمبر 380 /23
مورخہ 19.09.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں تحقیق، تدریس اور پیشہ وارانہ سرگرمیاں اپنے معیار اور ضرورت کے عین مطابق ہورہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ماجد الغفار ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے بطور بیرونی ممتحن ایم فل کے زبانی امتحان کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا کی سربراہی میں شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز ترقی کی منازل تیز رفتاری سے طے کررہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد اور میڈم ڈاکٹرعابدہ نورین کی سپر ویژن میں ایم فل کرنے والے طلباء کی ریسرچ کا معیار عالمی معیار کے مطابق ہے۔ عالمی سطح پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تحقیق و تدریس کے میدان میں نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ ڈاکٹر ماجد الغفار نے پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا اور میڈیم کی سربراہی میں ایم فل کرنے والے طلباء غلام سرور، سعود شاہ‘ محمد نعیم اورغلام مصطفےٰ کا زبانی امتحان لیا۔ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا کی سربراہی میں ایم فل کرنے والے طالبعلم غلام سرور نے Analyzing the fifth Generation warfare and its challenges faced by Pakistan کے موضوع پر تحقیقی ریسرچ پیش کی جسے ڈاکٹر ماجد الغفار نے بے حد سراہا، جبکہ محمد نعیم نے Citizen Journalism vs Mainstream Journalism: A Study on Challenges posed by Amateurs in Pakistan, سٹیزن جرنلزم و روایتی صحافت کے حوالے  سے اپنی تحقیق کے بارے میں سوالات کا جواب دیئے۔ جبکہ غلام مصطفے نے Role of Television to Increase Awareness level about family planning about family planning among eligible married couple in Tehsil Haroonabad District Bahawalnagar  کے موضوع پر اپنے تھیسز پیش کیا جسے بیرونی ممتحن نے بہت سراہا اور سعود شاہ نے Impact of Social Media on Business Growth کے عنوان پر ریسرچ کا زبانی امتحان دیا۔ ڈاکٹر ماجد الغفار نے اختتام میں کہا کہ تمام طلبا نے تقلیدی و روایتی تحقیق سے ہٹ کر جدید خطوط پر استوار ریسرچ کے نئے موضوعات پر بہترین کام کیاہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرمحمد شہزاد نے زبانی امتحان میں کامیابی پر طلباء کو مبارکباد دی۔ان کا کہنا تھا کہ شعبہ میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سٹڈیز میں تدریسی کیساتھ ساتھ  تحقیق پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ مستقبل میں اعلیٰ تدریسی  و تحقیقی معیار کو قائم رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جدید خطوط پر استوار تحقیقی ریسرچ کا حوصلہ وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی سربراہی میں ملا ہے۔

DM&CS

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.