About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Governor Punjab Muhammad Balighur Rehman attended the seminar organized by IUB and Haqiqat Magazine as Chief Guest

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، حکومت پنجاب، بہاول پور ڈویژن 
پریس ریلیز
    بہاول پور:17/ فروری(  ) پندرہ روزہ حقیقت میگزین کے 35 سال مکمل ہونے کے موقع پر یوم تاسیس اور معروف محقق اور تاریخ دان مہر محمد بخش نول کی کتاب تاریخ مخزن پاکستان کی تقریب رونمائی اسلامیہ یونیورسٹی کے گھوٹوی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، نومنتخب ایم پی اے ڈاکٹر رانا محمد طارق، ممتاز شاعر و ادیب اور چیف ایڈیٹر پندرہ روزہ حقیقت سید تابش الوری، مصنف مہر محمد بخش نول، ایڈیٹر پندرہ روزہ حقیقت سید سعید احمد، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر اسلم ادیب، پروفیسر ڈاکٹر مزمل بھٹی، صدر پریس کلب چودھری محمد سلیم، ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر ناصر حمید، پروفیسر ڈاکٹر منیر اظہر، فوزیہ ایوب قریشی، اسلامیہ یونیورسٹی کے اساتذہ سمیت بڑی تعداد میں علمی و ادبی شخصیات موجود تھیں۔ گورنر محمد بلیغ الرحمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے پندرہ روزہ حقیقت کی 35 سال اشاعت پر ایڈیٹر سعید احمد کی شاندار خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ میگزین حقیقت خوبصورت تحریروں کا گلدستہ ہے جس میں زندگی کے تمام شعبہ جات بارے خوبصورت تحریریں شامل کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت فیملی میگزین ہے جس میں معیاری تحریریں شامل ہوتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مدیر حقیقت باوقار انداز میں میگزین شائع کررہے ہیں۔ انھوں نے”تاریخ مخزنِ پاکستان“ کے مصنف مہر محمد بخش نول کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کتاب سے رشتہ جڑا رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ مخزنِ پاکستان میں ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں کی مفصل معلومات شاندار انداز میں بیان کی گئی ہے۔ قبل ازیں ایڈیٹر حقیقت سید سعید احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت کثیر الاشاعت مجلہ ہے جو باقاعدگی سے شائع کیا جارہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حقیقت میں مستقل لکھاری زندگی کے مختلف موضوعات پر تحریریں پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر مصنف تاریخ مخزنِ پاکستان مہر محمد بخش نول نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میں ملک کے مختلف شہروں اور قصبات کی مفصل معلومات پیش کی گئی ہیں جوکہ تین جلدوں پر مشتمل ہے۔ تقریب سے دانشور اور چیف ایڈیٹر سید تابش الوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت قوم کے جذبات و احساسات کا آئینہ دار ہوتی ہے جس میں حال اور مستقبل کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ روزہ حقیقت نے معاشرہ میں مقام حاصل کیا ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، صدر پریس کلب چودھری محمد سلیم، صدر شعبہ میڈیا سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد شہزاد، پروفیسر ڈاکٹر اسلم ادیب، پروفیسر ڈاکٹر مزمل بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر افضل عابد، ملک اللہ بخش کلیار اور دیگر مقررین نے پندرہ روزہ حقیقت کے 35 سال مکمل ہونے پر یوم تاسیس کی تقریب اور نامور مصنف مہر محمد بخش نول کی کتاب تاریخ مخزنِ پاکستان کی تقریب رونمائی کے حوالہ سے گفتگو کی۔ پروفیسر ڈاکٹر منیر اظہر چودھری نے نظم پیش کی۔ تقریب میں حقیقت میگزین کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ مہر محمد بخش نول نے گورنر پنجاب کو اپنی کتابیں پیش کیں۔ حقیقت میگزین کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے پر انعام الحق راشد اور ملک اللہ بخش کلیار کو شیلڈز دی گئیں۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سعید احمد سلطان نے بہت خوبصورت انداز میں انجام دئیے۔

 

haqeqat magzine urdu 02haqeqat magzine urdu 01

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.