About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Opens Department of Medical Laboratory Technology

پی آر او نمبر178/20، مورخہ 12-8-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی رہنمائی میں جامعہ میں جدید اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ شعبہ جات کے قیام کا سلسلہ جاری ہے۔ فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کا شعبہ قائم کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد اختر ایسوسی ایٹ پروفیسر کو اس شعبے کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اور فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے بتایا کہ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کے شعبے میں شام کی کلاسز میں داخلے فراہم کیے جائیں گے اور تمام تر نصاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گائیڈ لائن کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز وائس چانسلر کے تدبر اور ویژن کا عکاس ہے جس میں ایسٹرن میڈیسن، ہومیو پیتھی، فزیو تھراپی، ہیومین ڈائٹ اینڈ نیوٹریشن اور سکول آف نرسنگ مکمل طور پر فعال کر دئیے گئے ہیں۔ 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.