About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB organized a bilingual declamation contest on the occasion of NAB’s Anti-Corruption Week

پی آر او نمبر 414/24
مؤرخہ 11.11.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) آئی یو بی ڈیبیٹنگ سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے زیر اہتمام نیب کے اینٹی کرپشن کے پس منظر پر دو لسانی تقریری مقابلہ کا کوالیفائنگ راونڈ منعقد ہوا جس میں اردو مباحثہ کا موضوع بدعنوانی سے نفرت، ترقی سے محبت اور انگریزی تقاریر کا موضوع سالمیت کے لیے پیشرفت تھا۔ اس مقابلہ میں نقابت کے فرائض آئی یو بی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے جوائنٹ سیکریٹری محمد رفیق نے سر انجام دئیے۔اردو کے منصف حافظ شعبان گجر رہے اور انگریزی زبان کی منصفی کے فرائض ڈاکٹر محمد آصف ندیم ایڈوائزر آئی یو بی ڈیبیٹنگ سوسائٹی نے سر انجام دئیے۔ اردو تقریری مقابلے میں محمد مزمل ڈیپارٹمنٹ آف ساؤفٹ ویئر انجینئرنگ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، حافظ محمد عبدالباسط ڈیپارٹمنٹ آف بائیو ٹیکنالوجی نے دوسری جبکہ زین رفیق شعبہ کیمسٹری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح انگریزی تقریری مقابلے میں اقراء کنول شعبہ قانون نے پہلی، مریم اعجاز شعبہ قانون نے دوسری جبکہ ضوفشاں ارشاد شعبہ کیمسٹری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طلباء نے اپنے فن خطابت سے بدعنوانی سے نفرت اور ترقی سے محبت کی فضا کو قائم کرنے کا اعادہ کیا تاکہ پاکستان ترقی کی اونچائیوں کو چھوسکے جو باقی اقوام عالم کو حاصل ہیں۔ ایونٹ کے اختتام پر ڈاکٹر محمد آصف ندیم ایڈوائزر آئی یو بی ڈیبیٹنگ سوسائٹی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہی نوجوان نسل ہے جسے قوم کا ایسا معمار بننا ہوگا جو ملک کی بنیادیں مضبوطی سے استوار کرے گی۔


WhatsApp Image 2024-11-11 at 3.06.35 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.