About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

MOU signed for Conservation of Biodiversity

MOU Houbara Foundation

پی آر او نمبر230/20، مورخہ 16-9-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ہوبارہ فاؤنڈیشن کے مابین قدرتی حیات کے تحفظ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں اِداروں کے درمیان قدرتی حیات کے تحفظ اور بقاء کے لیے موثر پلیٹ فارم میسر آئے گا۔ چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اس سلسلے میں فوکل ڈیپارٹمنٹ ہوگا۔ اس کے علاوہ شعبہ حیاتیات، حیوانیات، ویٹرنری سائنسز، فارمیسی، بائیو کیمسٹری اور بائیو ٹیکنالوجی تحقیقی سرگرمیوں کے لیے اس معاہدے سے مستفید ہو سکیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم اور میجر ریٹائرڈطاہر مجید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مزید برآں ہوبارہ فاؤنڈیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباء وطالبات کو قدرتی ماحول، ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے قدرتی حیات کو درپیش چیلنجز خطرات، قدرتی حیات کے بقاء اور تحفظ اوراس کے سماجی اور معاشی اثرات اور بقاء اور بہبود پر تحقیق کے لیے سہولیات بھی مہیا کرے۔

WhatsApp Image 2020-09-16 at 4.32.01 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.