About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Over 1600 IUB students are awarded laptops under the Chief Minister Punjab Laptop Scheme

پی آر او نمبر 502/25
مؤرخہ 20.12.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے لیپ ٹاپ سکیم کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 1781 طلباوطالبات کو لیپ ٹاپس کی فراہمی اور ہونہار سکالر شپ سکیم کے دوسرے فیز میں 2600 سے زائد طلبہ کو وظائف کی فراہمی 
 وزیراعلی مریم نواز شریف نے لودھراں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 1500 طلبا وطالبات سمیت ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے 7000 طلبہ سے خطاب کیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی آمد پر ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے طلبہ کا مثالی جوش و خروش دیدنی تھا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف روایت کے مطابق بچیوں کے درمیان بیٹھ گئیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف  نے اسلامیہ یونیورسٹی طلبہ کی درخواست پر ساتھ ملکرقومی ترانہ پیش کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کرنے والی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طالبہ کو گلے لگا کر پیار کیا۔ "چڑھتا سورج ہے اپنا پاکستان دنیا دیکھ ہے پاکستانی شان " اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے شاندار ملی نغمہ پیش کیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے شاباش دی۔ طلبہ کے اعزاز میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی "سارے رنگ نیں پھلاں کیتے"۔ شعبہ سرائیکی اسلامیہ یونورسٹی بہاولپور کی طالبہ عروج فاطمہ نے سرائیکی میں اپنی دل موہ لینے والی تقریر سے ماحول جذباتی کردیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاس آکر عروج فاطمہ کو گلے لگالیا۔کرسچن طالبہ مریم جاوید نے انگلش میں تعلیمی سفر کی روداد بیان کی۔ وزیراعلی کا اظہار شفقت وزیراعلی مریم نواز شریف نے بچیوں کے ساتھ خود سیلفیاں لیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے خود طالبات کو لیپ ٹاپ پیش کئے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے طلبہ کو سپر ہیرو اور سپر گیسٹ کہہ کر پکارا تو پنڈال نعروں سے گونج اٹھا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ میں %70 طالبات کا ذکر کیا تو بچیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ رانا سکندر حیات وزیراعلی نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے یونیورسٹیوں کے لئے فنڈز %500 اضافہ کیا۔ تقریب میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور فیکلٹی ممبران نے خصوصی شرکت کی۔

 

WhatsApp Image 2025-12-20 at 2.04.38 PMWhatsApp Image 2025-12-20 at 2.04.39 PMWhatsApp Image 2025-12-20 at 2.04.40 PMWhatsApp Image 2025-12-20 at 2.04.41 PMWhatsApp Image 2025-12-20 at 2.04.42 PM

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.