About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Parents and teachers meeting organized by Department of Hadith, IUB

پی آر او نمبر 382 /23
مورخہ 20.09.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ہدایات کے مطابق شعبہ حدیث اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ اور والدین کے مابین باہمی ربط و اعتماد کو فروغ دینے کے لئے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں چیئرمین شعبہ حدیث ڈاکٹر ابوالحسن شبیر احمد سمیت شعبہ کے جملہ اساتذہ شریک ہوئے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جوکہ جملہ مفید سرگرمیوں کو مبارک بناتا ہے۔ تلاوت کا شرف اپنی والدہ کے ہمراہ تشریف لائے پی ایچ ڈی حدیث و سیرت سکالر دانش بخاری نے حاصل کیا۔ چیئرمین صاحب نے تمام طلباء وطالبات اور والدین کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس موقع پر موجود ہیں۔ آپ نے نشست کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے جملہ شعبہ جات میں اساتذہ اور والدین کی میٹنگ کا انتظام و انصرام کیا جاتا ہے تاکہ طلباء اور طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں سے والدین آگاہ رہیں۔ اور والدین تعلیم و تربیت کے تسلسل میں اپنا حصہ ڈال سکیں جو کہ طلباء و طالبات کی گھریلو سرگرمیوں کی نگرانی کا بھی اسی طرح تقاضا کرتا ہے جیسا کہ یونیورسٹی کی حدود میں۔ چیئرمین شعبہ حدیث نے موقع کی مناسبت سے شعبہ میں آئندہ تعلیمی سال سے ہونے والی نصابی و ہم نصابی تعلیمی سرگرمیوں سے والدین کو آگاہ کیا اور کہا کہ بہترین معیار تعلیم اور طلباء وطالبات کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے والدین اور اساتذہ کا باہمی ربط و اعتماد ضروری ہے۔ والدین اور اساتذہ کے درمیان تعلیمی منصوبہ بندی اور والدین کی توقعات کے بارے میں سوالات وجوابات کا مرحلہ بھی رکھا گیا۔ والدین نے اپنے بچوں کے تعلیمی تجربات اوراپنی توقعات شیئرکیں اور مناقشے کا حصہ بنے۔ اس طرح دوسرے والدین کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کیاگیا، اورمناقشے کے بعد،مناسب اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ والدین نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر صاحب کے اس اقدام کو سراہا، اور اس نشست کے اہتمام پر چیئرمین شعبہ حدیث کا شکریہ ادا کیا۔ شعبہ کے جملہ سٹاف کی طرف سے نشست میں شریک والدین کی ہائی ٹی کے ساتھ خاطر تواضع کی گئی، اور اس عزم کے ساتھ مجلس کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کیا گیا کہ ایسی سرگرمیاں شعبہ میں اپنا تسلسل قائم رکھیں گی۔

 

ptm at hadis dept

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.