About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Research seminars for post-doctoral scholars of Department of Iqbal Studies, IUB will be held on 28th and 29th August

 

پی آر او نمبر 306/24
مؤرخہ 27.08.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاول پور (پ ر) شعبہ اقبالیات، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے پوسٹ ڈاکٹریٹ سکالرز کے تحقیقی سیمینارز کا انعقاد 28 اور 29 اگست کو کیا جائے گا۔ ان سکالرز میں ڈاکٹر محمد اصغر سیال ''سرسید اور اقبال کی مغرب شناسی اور اس کے مابعد ادب پراثرات''، ڈاکٹر سبینہ اویس ''کلامِ اقبال میں مزاحمتی عناصر اور پاکستانی سماج''، ڈاکٹر عاصمہ رانی ''اقبال اور خلیل جبران کے خطوط میں معاشرتی آداب کا تقابلی تجزیہ'' اور ڈاکٹر افتخار شفیع ''شرق شناسی: علامہ اقبال اور ایڈورڈ سعید کے فکری ابعاد: ایک جائزہ'' نے اپنی تحقیق ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام چیئرمین شعبہ اقبالیات و فلسفہ کی نگرانی میں مکمل کی ہے جب کہ ڈاکٹر سید قاسم جلال ''کلام اقبال کے بنیادی عناصر کا پس منظری جائزہ'' نے اپنی تحقیق پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، ڈائریکٹر جنرل ادارہ برائے فروغِ قومی زبان اسلام آباد کے زیرِ نگرانی مکمل کی ہے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو، پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد اور پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی بطور بیرونی ممتحنین شریک ہوں گے۔ یہ سیمینارز  ویڈیو کانفرنس روم، خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد کیے جائیں گے۔

WhatsApp Image 2024-08-27 at 12.59.17 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.