About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

A webinar organized by Media Studies Department

پی آر او نمبر504/21، مورخہ30.08.2021 
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
سینئر ٹیوٹر آفس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام معاشرے سے اخلاقی تنزلی کے اسباب اور سد باب کے لئے تجاویز کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ معاشرے میں حال ہی میں ہونے والے نا خوشگوار واقعات کے تناظر میں سینئر ٹیوٹر آفس کی جانب سے اس ویبینار کا انعقاد  اہمیت کا حامل ہے۔اخلاقی تنزلی کے معاملے پر قومی ڈائیلاگ کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے اور  معاشرے کے تمام مکتبہ فکر اورکو اس  کے حل کے لئے سر جوڑ کربیٹھ جانا چاہئے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو ہونے سے روکا جا سکے۔وائس چانسلر نے کہا کہ تعلیمی ادارے نوجوانوں کی تعلیم وتربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ویبینار میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر جینڈر سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر فرزانہ باری نے کہا ہمارے معاشرے میں عورت کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے اور پھر اسے ہی اس کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔اس روئیے اور سوچ کو تبدیل کر کے ذمہ داران کو فوری سزائیں دینے کی پالیسی اپنا کر ان جرائم کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔صنفی امتیاز کو ختم کر کے عورت کو اس معاشرے میں اس کا جائز مقام دینا ہو گا۔عورتوں اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی روک تھام کے لئے قانون کا سختی سے نفاذ یقینی بنانا ہوگا۔معروف مذہبی سکالر علامہ حشام الہی ظہیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آنکھیں بند کر کے مغرب کی تقلید کو ترقی سمجھ بیٹھے ہیں۔ اخلاقی بے راہ روی اور زندگی کے دیگر معاملات کو متوازن اور تعمیری انداز میں چلانے کے لئے قرآن و سنت نے واضح منشورولائحہ عمل پیش کیا ہے اور نسلوں کی اچھی تربیت کے لئے اصول وضع کئے ہیں۔اگر ہماری قوم ان اصولوں کو مدنظر رکھ کراپنے بچوں کی تربیت کرے تو ہم ایک مثالی معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے ویبینار کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ تمام مہمان مقررین نے زیربحث موضوع کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔چئیرمین شعبہ میڈیا سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان نے اس اہم موضوع میں شرکت اور اظہار خیال پر شرکاء کا شکریہ اداکیا۔

WhatsApp Image 2021-08-30 at 5.01.24 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.