About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Special Representative of Saudi Embassy, Dr. Hafiz Masood Abdul Rashid Azhar met with VC Prof. Dr. Muhammad Kamran

پی آر او نمبر 433/24
مؤرخہ 22.11.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سعودی سفارت خانہ کے شعبہ الملحق الدینی کے نمائندہ خصوصی فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر رئیس المجلس الاسلامی پاکستان و ایڈیشنل ڈائیریکٹر انٹرنیشنل لنکجز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ماضی قریب میں کئے پروجیکٹ اور مستقبل کے منصوبہ جات کے متعلق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو تفصیلی بریفننگ دی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیے ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر اور قاری صہیب احمد میر محمدی رئیس کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیۃ کی وساطت سے سعودی حکومت اور سعودی رفاحی اداروں کی طرف بے لوث خدمات کو اور بالخصوص حال ہی میں شعبہ امتحانات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ایک ہزار افراد کی گنجائش رکھنے والی اسلامی طرز تعمیر کی شاہکار مرکزی جامع مسجد ابن کثیر کی پر شکوہ عمارت کی تعمیر اور دیگر خدمات کو سراہا اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سعودی حکومت اور سعودی رفاحی اداروں کے تعاون سے مزید پراجیکٹ شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر رئیس المجلس الاسلامی پاکستان نے وائس چانسلرکو یقین دلایا کہ مستقبل قریب میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغداد الجدید کیمپس میں مرکزی جامع مسجد اور اسلامک لرننگ کی نئی اور مستقل بلڈنگ کی تعمیر یونیورسٹی کے ماسٹر پلان میں شامل کردی گئی ہے۔ اس پر کام جاری ہے اور بہت جلد اس پر کام شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ بغداد الجدید کیمپس میں مزید آٹھ مساجد جن میں مصلی خواتین بھی شامل ہے کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر نے ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر کی اپنی مادر علمی کیساتھ اس قلبی تعلق اور یونیورسٹی کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور دنیا بھر میں سعودی حکومت کی اسلام اور مسلمانوں کے خدمات اور بالخصوص پاکستان میں سعودی سفارتخانہ کی خدمات پر انکا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کے لیے مملکت سعودی عرب کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں سعودی سفیر جناب نواف بن سعید المالکی کو خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سفیر جناب نواف المالکی در حقیقت میں سعودی عرب میں پاکستان کی سفارت کاری کا کردار ادا کررہے ہیں کیونکہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر اور وطن سمجھتے ہیں۔ ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں وائس چانسلر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور محمد نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان اور سعودی حکومت کے مابین تعلقات  کو مزید تقویت دینے پر زور دیا اس موقع پر ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر نے پاکستان میں سعودی سفارت خانہ کے ذیلی دفتر الملحق الدینی کی طرف سے شاہ فہد پرنٹنگ پریس کے شائع کردہ قرآن پاک کے اردو عربی انگلش زبانوں میں مترجم نسخے پیش کئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے انکا شکریہ ادا کیا، بعد ازاں ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر رئیس المجلس الاسلامی پاکستان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو 1989 کے مکمل کلمہ طیبہ پر مشتمل اوریجنال غلاف کعبہ کی زیارت بھی کروائی۔ یہ خلاف کعبہ ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر کے والد محترم شہید ملت متکلم اسلام ڈاکٹر حافظ عبدالرشید اظہر کو سعودی بادشاہ شاہ فہد کی طرف سے گفٹ کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میری مادر علمی ہے اور میری خواہش ہے کہ میں اپنی مادر علمی کی جتنی ممکن ھوسکے خدمت کرسکوں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر کو محمد نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان کے وزٹ کی بھی دعوت بھی دی جسے ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر نے بخوشی قبول کرتے ہوئے جلد محمد نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان تشریف لانے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر سینئر سٹاف آفیسر ٹو وائس چانسلر وسیم صدیقی اور ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر کے دست راس پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبیدالرحمان بھی موجود تھے۔

64d9996b-76f0-4e50-993a-fb3942e071f1
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.