About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The admission campaign for Fall admission 2024 has started in all campuses of the Islamia University of Bahawalpur

PRO No. 169/24 dated 20.05.2024

Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur

Bahawalpur (PR) The admission campaign for fall admission 2024 has started in all campuses of the Islamia University of Bahawalpur including Bahawalpur, Bahawalnagar, Rahim Yar Khan and Liaquatpur. Prof. Dr. Jawad Iqbal Dean Faculty of Management Sciences and Commerce, Director Academic and Chairman Admission Committee has said in his message that the Islamia University of Bahawalpur is among the top 10 universities of Pakistan and 1000 best universities in the world. Under the direction of Vice-Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar, many new educational programs have been started in the Islamia University of Bahawalpur in line with the needs of domestic and foreign markets. Among them there are many educational programs which are not taught in other universities of South Punjab. More than 150 BS programs are available in the Islamia University of Bahawalpur. He said that the Higher Education Commission has issued permission for admissions in more than 50 new MPhil programs in recent days. The Islamia University of Bahawalpur is the only university in the region offering admissions to so many programs in BS, MS, MPhil and PhD. He said that admission to the university can be applied on the basis of FSC first year and similarly the students who will complete their BS degree in this semester are also provided admission to MPhil on the basis of the previous semester. He said that faculty and students are our goodwill ambassadors. They should guide the children around them that high-level teaching and research is going on in the Islamia University of Bahawalpur. Tell the children that the Islamia University of Bahawalpur has the best infrastructure, sports facilities, best hostel facilities, medical facilities, Safe and comfortable travel facilities and large number of PhD teachers are available. Students take advantage of the presence of these teachers and enroll in the departments of their choice. Arts, social sciences, engineering, nursing, pharmacy, management sciences, physics, chemistry, computer sciences, social sciences, arts, allied health sciences and other programs are being offered in the university. He said that the student societies should also actively participate in the fall admission and help connect the children of remote areas with higher education. He said that the Islamia University of Bahawalpur has been included in the ranking of Times Higher Education and included in the list of best universities worldwide. It is a good opportunity for students to get admission in the Islamia University of Bahawalpur. Last date of admissions is 30 June 2024. For the guidance of the students, the admission cell has been opened in the Abbasia campus where guidance regarding new admissions can be taken. Additionally, University Information Center numbers 03469255555, 03479255555, 0629255580 can also be contacted.

 

Prof dr jawad iqbal annoucnement admisstion

 

پی آر او نمبر 169/24
مؤرخہ 20.05.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے تمام کیمپسز بشمول بہاول پور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور لیاقت پور میں فال ایڈمیشن 2024 کی داخلہ مہم کا آغاز ہوگیا۔ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس، ڈائریکٹر اکیڈمک و چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پاکستان کی ٹاپ 10 یونیورسٹیوں اور دنیا کی 1000 بہترین جامعات میں شامل ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ملکی اور غیر  ملکی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ بہت سے نئے تعلیمی پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ ان میں بہت سے تعلیمی پروگرام ایسے ہیں جو جنوبی پنجاب کی دوسری جامعات میں نہیں پڑھائے جاتے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں 150 سے زائد بی ایس پروگرام دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے حالیہ دنوں میں 50 سے زائد نئے ایم فل پرگراموں میں داخلوں کے لیے اجازت نامہ جاری کیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اس خطے کی واحد یونیورسٹی ہے جو بی ایس، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں اتنے زیادہ پروگراموں میں داخلے فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں ایف ایس سی فرسٹ ایئر کی بنیاد پر داخلہ اپلائی کیا جاسکتا ہے اور اسی طرح جو طلبا وطالبات اس سیمسٹر میں بی ایس کی ڈگری مکمل کریں گے ان کو بھی گزشتہ زرلٹ کی بنیاد پر ایم فل میں داخلہ مہیا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی اور طلبا و طالبات ہمارے خیر سگالی سفیر ہیں۔ وہ اپنے ارد گرد کے بچوں کی رہنمائی کریں کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اعلیٰ درجے کی تدریس و تحقیق جار ی ہے۔ بچوں کو بتائیں کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں بہترین انفرسٹرکچر، کھیلوں کی سہولیات، بہترین ہاسٹلز کی سہولیات، میڈیکل کی سہولیات، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات اور بڑی تعداد پی ایچ ڈی اساتذہ موجود ہیں۔ طلباء و طالبات ان اساتذہ کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی پسند کے شعبہ جات میں داخلہ لیں۔ جامعہ میں آرٹس، سوشل سائنسز، انجینئرنگ، نرسنگ، فارمیسی، مینجمنٹ سائنسز، فزکس، کیمسٹری، کیمپوٹر سائنسز، سوشل سائنسز، آرٹس، الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور دیگر پروگرام آفر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس سوسائٹیز بھی فال ایڈمیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور دور دراز کے علاقوں کے بچوں کو اعلی تعلیم سے منسلک کرنے میں معاونت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی رینکنگ میں شامل ہوئی ہے اور دنیا بھر کی بہترین جامعات کی لسٹ میں شامل ہے۔ طلباء و طالبات کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں داخلہ لیں۔ داخلوں کی آخری تاریخ 30جون 2024 ہے۔ طلباء وطالبات کی رہنمائی کے لیے عباسیہ کیمپس میں ایڈمیشن سیل کھول دیا گیا ہے جہاں نئے داخلوں سے متعلق رہنمائی لی جا سکتی ہے۔ مزید برآں یونیورسٹی انفارمیشن سینٹر کے نمبروں
03469255555,03479255555,0629255580 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

Prof dr jawad iqbal annoucnement admission (urdu)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.