About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

The IUB's Faculty of Islamic and Arabic Studies has received another honour.

اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک سٹڈیز کا اعزاز 
وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی پاکستان ہر سال سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے "قومی مقابلہ کتبِ سیرت، نعت و مقالات" کے عنوان سے ایک شاندار علمی مقابلے کا انعقاد کرواتی ہے۔ جس میں مقالہ جات کے لیے ہر سال نیا عنوان دیا جاتا ہے اور سیرت النبیﷺ پر قومی زبان اردو، دیگر مقامی زبانوں اور بین الاقوامی زبانوں میں کتب بھی مقابلے میں شامل کی جاتی ہیں۔
اس سال پچاسواں قومی مقابلہ منعقد ہوا جس میں فیکلٹی آف عریبک اینڈ اسلامک لرننگ سے پانچ لوگوں نے حصہ لیا اور سب نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں: 
1. ڈاکٹر محمود احمد (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ علوم اسلامیہ، بہاولنگر کیمپس)
 کیٹیگری: غیر ملکی زبانوں عربی اور انگلش میں تحریر کردہ کتبِ سیرت/ حوالہ جاتی کتبِ سیرت

موضوع: Muhammad (PBUH) and Polygamy: A Balanced Perspective for the Modern World
 پوزیشن: پاکستان بھر سے دوم
2. مقصود احمد (لیکچرار شعبہ علوم اسلامیہ، بہاول نگر کیمپس)
 کیٹگری : مقالات سیرت (مرد)
عنوان: "سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں؛ سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں"
 پوزیشن: پاکستان بھر سے دوم
3.    ڈاکٹر محمد صدیق (لیکچرار شعبہ حدیث بغداد الجدید کیمپس)
کیٹگری : مقالات سیرت (مرد)
عنوان: "سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں؛ سیرت النبیﷺ کی روشنی میں"
پوزیشن: صوبہ پنجاب سے اول
4. ڈاکٹر زاہد ظہیر اقبال (لیکچرار شعبہ حدیث بغداد الجدید کیمپس)
کیٹگری : مقالات سیرت (مرد)
عنوان: "سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں؛ سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں"
پوزیشن: صوبہ پنجاب سے سوم
5. ارم شہزادی (فاضلہ شعبہ علوم اسلامیہ بہاولنگر کیمپس)  بی ایس 2019-2023
کیٹگری: مقالات سیرت (خواتین)
عنوان: "سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں؛ سیرت النبیﷺ کی روشنی میں"
پوزیشن: صوبہ پنجاب سے سوم
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس شاندار اعزاز اور کامیابی پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن اور اساتذہ کرام کو مبارکباد دی ہے۔ بلا شبہ ایسے قابل اساتذہ اور طلبہ یونیورسٹی کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔
اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بالعموم اور فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک سٹڈیز  بالخصوص انھیں اس شاندار  کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور زندگی میں اس طرح کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہے۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.