About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar appreciated the efforts of the IT team in empowering the youth

PRO No. 129/24 dated 22.04.2024

Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur

Bahawalpur (PR) Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur Prof. Dr. Naveed Akhtar has said that the University is striving to improve teaching and research standards achieving its unique position in the country in testing services. The Islamia University of Bahawalpur has been included in the 20 central testing and training centers of the country. This is a great achievement of the Directorate of Information Technology paving the way for the University to excel in the field of IT at national level. The Vice Chancellor expressed these views during a meeting with Acting Director IT Aurangzeb. Director IT said in the briefing that the main centers of the National Freelance Training Program have been conducted under the supervision of the Ministry of Information Technology and Telecom and through the Punjab Information Technology Board. The inclusion of the Islamia University of Bahawalpur's testing center in the country's 20 National Freelance Training Program centers reflects the university's commitment to innovation-based teaching and research and socio economic development. Our IT experts are actively and diligently participating in the meetings and activities organized by the Punjab Information Technology Board in collaboration with the governing bodies and the community and are playing a significant role in the development and promotion of the IT sector. Graduates of the Islamia University of Bahawalpur have performed remarkably well across Punjab, increasing national income and employment opportunities. As many as 955 people earned a total income of more than Rs 50 million from the IT center of the Islamia University of Bahawalpur. This significant achievement underlines the Islamia University of Bahawalpur's commitment to youth empowerment and demonstrates the tangible impact of the program on economic empowerment. Our graduates not only excel in numbers but have emerged as the highest earning center under the framework of the National Freelance Training Programme, cementing the reputation of the Jamia as a center of excellence. Prof. Dr. Naveed Akhtar Vice Chancellor appreciated Director IT Aurangzeb for his unwavering dedication and tireless efforts in furthering the objectives of the program and Hafiz Muhammad Asghar Deputy Registrar IT and Haroon Mallana Assistant Director IT Projects, Coordinator/Program Manager National Free Appreciated the hard work and dedication of the Lance Training Program.

 

WhatsApp Image 2024-04-22 at 2.22.10 PM

 

پی آر او نمبر 129/24
مؤرخہ 22.04.2024 
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور ( ) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور تدریسی اور تحقیقی معیارات کی بہتری اور عالمی معیارات بنانے کے لیے کوشاں ہے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ٹیسٹنگ سروسز میں بھی ملک بھر میں اپنا منفرد مقام حاصل کرچکی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا ٹیسٹنگ سینٹر ملک کے 20 مرکزی ٹیسٹنگ و ٹریننگ مراکز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ اعزاز ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار قائم مقام ڈائریکٹر آئی ٹی اورنگزیب سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈائریکٹر آئی ٹی اورنگزیب نے بریفنگ میں بتایا کہ نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کے اہم مراکز وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی زیر نگرانی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے کئے گئے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ٹیسٹنگ مرکز کی ملک کے 20 نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام سینٹرز میں شمولیت یونیورسٹی کی جدت پر مبنی تدریس و تحقیق اور سماجی و اقتصادی ترقی کے عزم کی آیئنہ دار ہے۔ ہمارے آئی ٹی ماہرین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے منعقدہ اجلاسوں اور سرگرمیوں میں فعال اور مستعد شرکت کر کے گورننگ باڈیز اور کمیونٹی کے ساتھ ملکر آئی ٹی کے شعبے کی ترقی اور فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے گریجویٹس نے پنجاب بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی آمدنی اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ کیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے آئی ٹی مرکز سے 955 افراد نے کل 50 ملین روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی۔ یہ اہم کامیابی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے اور معاشی بااختیار بنانے پر پروگرام کے ٹھوس اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔ ہمارے گریجویٹس نہ صرف تعداد میں سبقت لے جاتے ہیں بلکہ نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کے فریم ورک کے تحت بہترین مرکز کے طور پر جامعہ کی ساکھ کو مستحکم کرتے ہوئے سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے مرکز کے طور پر سامنے آئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر نے اورنگزیب ڈائریکٹر آئی ٹی کو پروگرام کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں ان کی غیر متزلزل لگن اور انتھک کوششوں کو سراہا اور حافظ محمد اصغر ڈپٹی رجسٹرار آئی ٹی اور ہارون ملانہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی پراجیکٹس، کوآرڈینیٹر / پروگرام منیجر نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کی محنت اور لگن کی تعریف کی۔

 

WhatsApp Image 2024-04-22 at 2.21.43 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.