About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Welcoming Ramadan Seminar was held by IUB Bahawalnagar Campus and Rahimia Institute of Quranic Sciences (Trust) Lahore

پی آر او نمبر 93/25
مؤرخہ 05.03.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
بہاولپور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول نگر کیمپس کے زیر اہتمام ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ٹرسٹ لاہور کے اشتراک سے استقبال رمضان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی مولانا مفتی عبدالمتین نعمانی صدر ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور تھے اور مولانا ظہیر ممبر ریجنل کوآرڈینیٹر بورڈ ادارہ، ڈاکٹر محمد اسلم کوآرڈئنیٹر ضلع بہاولنگر بطور مہمان اعزاز شریک ہوئے۔مفتی عبد المتین نعمانی صدر ادارہ رحیمیہ لاہور نے قیام عدل کی سماجی جہدوجہد اور اسلام کا نظام عبادات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان تربیت کا مہینہ ہے۔ یہ ماہ اعلیٰ اخلاق پیدا کرنے کی مشق فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک ماہ کی تربیت سارا سال فائدہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن مجید کی تعلیم دی اور تزکیہ کیا۔ روزہ سب سے زیادہ تزکیہ کا ذریعہ ہے۔ یہ ریا کاری سے پاک ہوتا ہے۔ یہ بھوک کا احساس پیدا کرتا ہے۔ روزہ خواہشات نفسانی کو کنٹرول کرتا ہے۔ حکمت روزہ سامنے ہو تو روزے کا فائدہ سمجھ میں آتا ہے۔ آپ نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ طلبہ و طالبات کو دین اسلام کی اعلیٰ تعلیمات سے روشناس کروائیں۔ دین اسلام مکمل نظام حیات ہے۔ ماہ رمضان اس کی عملی مشق کا مہینہ ہے۔


WhatsApp Image 2025-03-05 at 12.55.34 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.