Inter University Kalam e Iqbal Recitation Contest organized by Persian Department
PRO No. 301/PR
Date: 05/11/2020
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Inter-university competition of word recitation of Kalam e Iqbal on the occasion of birth of Allama Iqbal was happened in department of Persian Language & Literature.
A competition of word recitation was organized in the Department of Persian under the title of "Jashan-e-Iqbal". Allama Iqbal's poem "Shikwah" was selected for the recitation. The event was moderated by Nawal Mehdi, Senior Vice President, and Tariq Aziz Baloch, Press Secretary, IUB Literary Society. The.Agha Sadaf Mehdi, Senior Producer, IUB, was the Guest of Honour, Dr. Rozina Anjum Naqvi presides the event and Prof. Dr. Sheikh Shafiq ur Rehman, Dean, Faculty of Islamic Learning was the Chief Guest. Prof. Dr. Faizul Hassan Naseem, Former Chairman, Department of Biochemistry & Biotechnology, while other judges included Dr. Liaqat Ali, Department of Urdu and Iqbaliat, Zeeshan Tabassum, Department of Urdu & Iqbaliat and co. adviser of Literary Society, and Dr. Hamid Nawaz Khan, Department of Agriculture Extension Education, and co advisor of Literary Society. The ceremony started with the recitation of the Holy Quran by Hafiz Muzammil Shabbir, Department of Media Studies. Dr. Musarat Wajid, Assistant Professor of Persian Department and Advisor Literary Society on the behalf of department of Persian & literary society welcomed the distinguished guests, participants and students participating in the competition and thanked the DSA Dr Tanveer Hussain Turabi. A total of twenty-four (24) students from different departments of the university participated in the competition and recited the two "band" selected by the judges from the poem "Shikwah" with great enthusiasm. Agha Sadaf Mehdi explained the techniques and characteristics of word recitation from different examples in a very skillfully. Dr. Rozina Anjum Naqvi in her presidential address described the Allama Iqbal's philosphy in his poem "Shikwsh" . In her presidential address. Prof. Dr. Faizul Hassan Naseem also highlighted Allama Iqbal's philosophy regarding science and announced the results of the competition. Mohammad Ayub, Department of Engineering came first, Mahim Rafiq, Department of Biochemistry and Biotechnology came second, and Aniq Zahid, Department of Media Studies bagged the third position while Nisar Abid, Department of Media Studies bagged the Encouragement Award. Prof. Dr. Sheikh Shafiqul Rehman, Dr. Ismat Durrani, Chairperson Persian Department and Prof. Dr. Faizul Hassan Naseem and other honourable guests bagged the position holder. Students awarded honorary shields. Certificates were also distributed among all the participating students.
پی آر او نمبر301/20، مورخہ 05-11-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ فارسی میں ولادت اقبال کی مناسبت سے کلام اقبال کی تحت اللفظ قرات کے انٹر یونیورسٹی مقابلے کا انعقاد
شعبہ فارسی میں جشن اقبال کے عنوان کے تحت علامہ اقبال کی نظم“ شکوہ ”کی تحت اللفظ قرات کا مقابلہ منعقد ہوا۔اس مقابلے کا اہتمام شعبہ فارسی اورلٹریری سوسائٹی، اسلامیہ یونیورسٹی کے اشتراک سے۴ نومبر ۲۰۲۰ء کو اسلامک لرننگ فیکلٹی آڈیٹوریم میں کیا گیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض نوال مہدی، سینئر وائس پریذیڈنٹ، اور طارق بلوچ،پریس سیکر ٹری، آئی یو بی لٹریری سوسائٹی نے انجام دیے۔ تقریب کی صدارت شعبہ فارسی کی استاد ڈاکٹر روزینہ انجم نقوی نے کی،آغا صدف مہدی،سینئر پروڈیوسر اسلامیہ یونیورسٹی، بحیثیت مہمان اعزاز مدعو تھے،جب کہ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹرشیخ شفیق الرحمان،ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ تھے۔مقابلے کے منصف اعلی کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نسیم، سابق چئیر مین شعبہ بائیو کیمسٹری و بائیو ٹیکنالوجی نے انجام دیے، جب کہ دیگر مصنفین میں ڈاکٹر لیاقت علی شعبہ اردو و اقبالیات، ذیشان تبسم، شعبہ اردو و اقبالیات و کو ایڈوائزر لٹریری سوسائٹی،اورڈاکٹر حامد نواز خان، شعبہ ایگریکلچر ایکسٹنشن ایجوکیشن،اور کو ایڈوائزر لٹریری سوسائٹی شامل تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا،جس کی سعادت حافظ مزمل شبیر، شعبہ میڈیا سٹڈیز نے حاصل کی۔جب کہ بحضور سرور کونین،حضرت محمد مصطفی ﷺ کے حضورنذرانہ عقیدت،حافظہ عینب رشید،شعبہ کیمسٹر ی نے علامہ اقبال کے نعتیہ کلام کی صورت پیش کیا۔شعبہ فارسی کی جانب سے شعبہ کی استاد،اور ایڈوائزر لٹریری سوسائٹی ڈاکٹر مسرت واجد نے معزز مہمانوں،شرکا اور مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور ڈاکٹر تنویر ترابی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرز کا شکریہ ادا کیا۔اس مقابلے میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے کل چوبیس(۴۲) طلبہ نے حصہ لیا،اور نظم ''شکوہ“ میں سے منصفین کے منتخب کردہ دو دو بند نہایت جوش و خروش سے پڑھ کر محفل کوخوب گرمایا۔مقابلے کے بعدمہمان اعزاز، آغا صدف مہدی نے تحت اللفظ قرات کے حوالے سے نہایت معلومات افزا گفتگو کی اور اس کی فنی و تکنیکی باریکیوں اور پیچیدگیوں کو بیان کرتے ہوئے اہم اور بنیادی نکات کی جانب طلبہ کی راہ نمائی کی۔ ڈاکٹر روزینہ انجم نقوی نے صدارتی خطبے میں علامہ اقبال کی نظم“شکوہ ”کے فلسفے،اور اس کی غرض و غایت کو مفصل بیان کیا۔پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نسیم نے بھی اپنی گفتگو میں سائنس کے حوالے سے علامہ اقبال کے فلسفہ پر روشنی ڈالی اور مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا۔محمد ایوب،شعبہ انجینئرنگ نے اول، ماہم رفیق،شعبہ بائیو کیمسٹری و بائیو ٹیکنالوجی نے دوم، اور انیق زاہد، شعبہ میڈیا سٹڈیز نے سوم پوزیشن حاصل کی۔جب کہ نثار عابد، شعبہ میڈیا سٹڈیز نے حوصلہ افزائی کا انعام حاصل کیا۔پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمان۔ڈاکٹر عصمت درانی چیئر پرسن شعیہ فارسی اور پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نسیم نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔مقابلے کے تمام شریک طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔