About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Interview of Worthy Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran at Campus FM Radio 92.6

پی آر او نمبر 239/25
مؤرخہ 28.06.25
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
انجینیئر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ جہالت انسان کی سوچ کو محدود کردیتی ہے۔ تعلیم انسان کی سوچ اس کے تجزیے اور اس کی شخصیت کو جلا بخشتی ہے تعلیم انسان کی اور اس کی نسل کی ترقی کا ایک زینہ ہے انہوں نے یہ بات کیمپس ریڈیو ایف ایم 92.6 کے پروگرام سنگ میل میں گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ اپنے مستقبل کے لیے خود اگہی ضروری ہے تاکہ طلبہ اپنے پروفیشن کا صحیح چناؤ کر سکیں اور اس سلسلے میں اساتذہ کا کردار کلیدی ہے انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں ہونا چاہیے طلبہ جس بھی میدان میں جائیں اس میں اپنی بھرپور کارکردگی دکھائیں اوراپنے پیشے سے انصاف کریں اور  اس سے لوگوں کو فائدہ پہنچائیں۔ ارٹیفیشل انٹیلیجنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک ٹول ہے یہ کسی بھی فیلڈ میں استعمال ہوسکتا ہے اور یہ سبجیکٹ تمام مضامین میں استعمال ہونا چاہیے اور اساتذہ اس ٹول کو متعلقہ مضمون کے حوالے سے ضرور پڑھائیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبہ سے کہا کہ ہم اپنے اپ کو انڈسٹری سے منسلک کررہے ہیں تاکہ ہم اپنے طلبہ کو پاکستان میں ایک اعلی مقام دے سکیں اور ان کی قابلیت اور صلاحیت کے مطابق نوکریاں فراہم کی جاسکیں۔


1234

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.