About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Islamia University of Bahawalpur hosted a cancer awareness seminar

PRO No. 367/24 dated 10.10.2024

Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur

Women Health Care Center and Maternity Home the Islamia University of Bahawalpur hosted a cancer awareness seminar at the Jinnah Auditorium Faculty of Chemical and Biological Sciences. The purpose of the event was to educate students and the community about cancer prevention, early diagnosis and treatment. Prof. Dr. Shazia Anjum Dean Faculty of Chemical and Biological Sciences and Dr. Shaikh Safina Siddique Director Women Healthcare Center and Maternity Home emphasized the importance of regular screening and healthy lifestyle to reduce the risks of cancer. They said that early diagnosis can significantly increase the survival rate. Prof. Dr. Rubina Bhatti Dean Faculty of Social Sciences, Dr. Wajiha Aslam, Dr. Fatima Arshad Breast Cancer Specialist Bahawal Victoria Hospital and Sana Iftikhar also spoke. Participants highlighted the seminar's impact on raising awareness and promoting dialogue on cancer-related issues. In interactive sessions, experts talked about different types of cancer, latest research findings, and support resources available to patients and their families. Students, faculty members participated in the seminar.


WhatsApp Image 2024-10-10 at 3.34.26 PM


پی آر او نمبر 367/24
مؤرخہ 10.10.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) ویمن ہیلتھ کیئر سنٹر اور میٹرنٹی ہوم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام جناح آڈیٹوریم فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز میں کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایونٹ کا مقصد طلباء اور کمیونٹی کو کینسر سے بچاؤ، جلد تشخیص اور علاج کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل و بائیولوجیکل سائنسز اور ڈاکٹر شیخ سفینہ صدیق ڈائریکٹر ویمن ہیلتھ کیئر سنٹر اور میٹرنٹی ہوم نے کینسر کے خطرات کو کم کرنے کے لیے باقاعدہ اسکریننگ اور صحت مند طرز زندگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تشخیص سے بقا کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، ڈاکٹر وجیہہ اسلم، ڈاکٹر فاطمہ ارشد ماہر بریسٹ کینسر بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور ثناء افتخار نے بھی خطاب کیا۔ شرکاء نے کینسر سے متعلق مسائل کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور مکالمے کو فروغ دینے پر سیمینار کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ ماہرین نے انٹرایکٹو سیشنز میں کینسر کی مختلف اقسام، تازہ ترین تحقیقی نتائج، اور مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے دستیاب معاون وسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ سیمینار میں طالبات، فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔


WhatsApp Image 2024-10-10 at 3.33.55 PMWhatsApp Image 2024-10-10 at 3.33.55 PM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.