About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB has started month long pedagogical training for the young teaching faculty of the University

PRO No. 242/22

Dated 18.07.2022

Public Relation Office, the Islamia University of Bahawalpur

The Department of Education, the Islamia University of Bahawalpur, has started month long pedagogical training for the young teaching faculty of the University. The training will be comprised by twenty sessions of various aspects of the pedagogical skills. This initiative is taken first time in the history of the Islamia University of Bahawalpur where more than 2000 regular and visiting faculty are participating in the training program. Inaugurating the training program Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur said that as the role of teacher at any level is substantial for the quality of the education, the quality of the teacher and teaching depends upon the pedagogical skills and professionalism. The current endeavor is salient for advancement of pedagogical skills, teaching Tact, and professional ethics in the young faculty which is most important for the increase of efficiency and effectiveness of the teachers. Focal Person of the training program Prof. Dr. Irshad Hussain, Dean, Faculty of Education said that this training will be carried out to incurred for advanced teaching learning process and learning technologies in education as Planning for Teaching & Use of Media in Instruction, Understanding System, Teaching Practice, Measuring Student’s Learning Outcomes, Pedagogical Skill and learning sciences. This training will not only improve quality of teaching methodologies at higher education, but also be beneficial for the upgrading of the ranking of the Islamia University at national and international level. This innovative initiative is taken under the guidance of Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice chancellor, the Islamia University of Bahawalpur. The Islamia University of Bahawalpur is conducting this training on a large scale, as in the first batch, more than 2000 teachers will acquire that quality training on pedagogical skills. The next training will be given to the teachers of the affiliated colleges of all the three districts of Bahawalpur division.

 

pedagogical eng

 

پی آر او نمبر22/242

مورخہ18.07.2022

پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اساتذہ کرام کے لیے اپنی نوعیت کے سب سے بڑے پیڈاگوجیکل ٹریننگ پروگرام کا آغاز ہو گیا۔ ایک مہینے دورانئے کے اس ٹریننگ پروگرام میں 2000 سے زائد اساتذہ حصہ لیں گے۔ ٹریننگ پروگرام کا افتتاح وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اس وقت 1200 کل وقتی اور 1600 پارٹ ٹائم فیکلٹی درس و تدریس میں مصروف عمل ہیں۔ اس ٹریننگ پروگرام کا مقصد دنیا میں تدریسی طریقہء کار کے جدیدرجحانات سے آگاہی اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ دراصل قوموں کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور ان کو تدریس میں ہونے والی عالمی سطح کی پیش رفت سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹریننگ کا فلسفہ یہ ہے کہ اساتذہ یکسو ہو کر تدریسی مہارت میں اضافہ کریں اور مستقبل کے لیڈرزپیدا کریں۔ انہوں نے پیڈاگوجیکل ٹریننگ کے کامیاب آغاز پر پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹریننگ عالمی تناظر میں دنیا کو دیکھنے کا نقطہ نظر فراہم کرے گی اور شیخ المکتب پر فائز ہمارے اساتذہ بہتر انداز سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں گے۔ اس موقع پر نامور موٹیویشنل سپیکر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے اساتذہ کرام کو خصوصی لیکچر دیا۔ فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین نے کہا کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں یہ پہلا تربیتی پروگرام ہے جس میں ریگولر اور پارٹ ٹائم اساتذہ حصہ لے رہے ہیں۔ کوالٹی ایجوکیشن کے لیے اساتذہ کی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت بہت اہم ہے۔ وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق شروع کیے گئے اس ٹریننگ پروگرام کا مقصد انداز تدریس، پیشہ ورانہ اخلاقیات اور موثر تدریس کے خواص کو نوجوان فیکلٹی میں یقینی بنانا ہے۔ اس سے تدریس، ٹیچنگ پلان، تدریس کے لیے میڈیا کا استعمال، طلباء وطالبات کی سیکھنے کی صلاحیت کا جائزہ لینا جیسے اہم امور شامل ہیں۔ یہ تربیتی پروگرام یقینا اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی قومی اور عالمی درجہ بندی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ آئندہ ایک ماہ میں 2000 سے زائد اساتذہ کرام اس تربیتی سیشن میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کا دائرہ کار الحاق شدہ کالجزاور ڈویژن بھر کے کالجز تک پھیلایا جائے گا۔ اس موقع پر موجود اساتذہ کرام جن کا تعلق بہاول پور، بہاولنگر اور رحیم یا رخان کیمپسز تھا،نے کہا کہ سیمسٹربریک کے دوران دوررس نتائج کے حامل تربیتی پروگرام کے انعقاد پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے مشکور ہیں۔

 

pedagogical urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.