About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

IUB hosts National Seminar on Hadith Research Concerns and Contemporary Challenges

پی آر او نمبر 198/26
مؤرخہ 25.05.26
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
شعبہ حدیث، فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عربک اسٹڈیز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیرِ اہتمام ایک قومی سیمینار بعنوان تحقیقاتِ حدیث: معاصر چیلنجز اور نئی جہات منعقد ہوا۔ یہ علمی و تحقیقی نشست بغدادالجدید کیمپس کے مین آڈیٹوریم کے ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد کی گئی، جس میں ادارہ علوم اسلامیہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر منزہ حیات کے علاوہ دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے مختلف شعبہ جات کے صدور، اساتذۂ کرام، محققین، طلبہ اور ملک بھر کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے اہلِ علم نے ذاتی طور پر اور آن لائن شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار چیئرمین، شعبہ علومِ اسلامیہ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمان چیئرمین، شعبہ علوم القرآن، ڈاکٹر سجیلہ کوثر چیئرپرسن، شعبہ مطالعہ مذاہب سمیت دیگر متعدد اساتذہ و محققین شریک ہوئے۔ شعبہ حدیث کے چیئرمین ڈاکٹر غلام حیدر نے معزز مہمانانِ گرامی، مقررین اور شرکائے سیمینار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے شعبہ حدیث کی علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے تسلسل اور فروغِ علومِ حدیث کے لیے جاری خدمات کو اجاگر کیا۔ سیمینار کے مہمانِ خصوصی اور کلیدی مقرر ڈاکٹر محمد شاہد شعبہ حدیث و علوم الحدیث، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد تھے، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر خالد ظفر اللہ سابق پرنسپل، گورنمنٹ کالج سمندری نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ تقریب کی صدارت فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن نے کی۔مقررین نے اپنے خطابات میں عصرِ حاضر میں تحقیقاتِ حدیث کو درپیش علمی، فکری اور تحقیقی چیلنجز پر روشنی ڈالی اور جدید تقاضوں کے مطابق حدیثی تحقیق کے فروغ کے لیے نئی جہات اور امکانات پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل وسائل اور بین الاقوامی تحقیقی معیارات کو بروئے کار لاکر علومِ حدیث کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ خطابات کے بعد سوال و جواب کی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں شرکائے سیمینار نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سوالات پیش کیے، جس سے نشست کی علمی افادیت اور وقار میں مزید اضافہ ہوا۔ تقریب کے اختتام پر صدرِ مجلس پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن نے اس علمی نشست کو سراہتے ہوئے ایسے پروگراموں کے تسلسل کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ پروگرام کا اختتام پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن ڈائریکٹر سیرت چیئر کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔ ڈاکٹر محمد حماد اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ حدیث نے نظامت کے فرائض انجام دیے، جبکہ ڈاکٹر محمد زاہد ظہیر اقبال لیکچرار، شعبہ حدیث نے انتظامی ذمہ داریاں بحسن و خوبی سرانجام دیں۔ شرکائے سیمینار نے اس علمی و تحقیقی سرگرمی کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے اس نوعیت کی علمی مجالس کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔

 

WhatsApp Image 2026-05-25 at 1.30.36 PM

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.