PRO No. 238/26 dated 30.06.2026Directorate of Public Relations the Islamia University of Bahawalpur The Islamia University of Bahawalpur is launching an IT Summer Internship Program for the students of Bahawalpur during the summer vacations. The two month internship program,
پی آر او نمبر 238/26
مؤرخہ 30.06.2026
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور موسم گرما کی تعطیلات میں بہاولپور کے طلباو طالبات کے لیے آئی ٹی سمر انٹرنشپ پروگرام کا آغاز کررہی ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی ہدایت پر شروع کیے جانے والے 2 ماہ دورانیے کے انٹرنشپ پروگرام میں طلباوطالبات کو 11 آئی ٹی کورسز میں انٹرنشپ فراہم کی جائیں گی۔ ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر فیصل شہزاد نے کہا کہ ان کورسز میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، IELTS، سپوکن انگلش، ویڈیو ایڈیٹنگ، سیسکونیٹ ورکنگ، آے آئی اسٹیڈ ناں کوڈنگ، اینڈورائر ڈایپ ڈویلپمنٹ، ایم ایس آفس، پایتھن پروگرامنگ، پروفیشنل ویب ڈویلپمنٹ، پرومٹ اے آئی انجینئرنگ شامل ہیں۔ انٹر نشپ کلاسز کا آغاز 5 جولائی 2026 سے بغدادالجدید کیمپس میں ہوگا۔ انٹرنشپ کے لیے درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائیٹ اور یونیورسٹی سوشل میڈیا سے حاصل کی جاسکتی ہے۔