About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB observed Iqbal Day 2021

پی آر او نمبر 21/651مورخہ09.11.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ پاکستان سٹڈیز اور شعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کے 144ویں یومِ ولادت کے موقع پر غلام محمد گھوٹوی ہال میں خصو صی سیمینار کا انعقاد ہوا۔پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی ڈین فیکلٹی آف لاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت، ان کے افکار،شاعری اور نظریات ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔اقبال کی زندگی اور پیغام کا خلاصہ صرف یہ ہے کہ پختہ یقین، مسلسل جدوجہد اور افراد و اقوام کے درمیان باہمی محبت ہی سے نسلِ انسانی کی خدمت کا کام لیا جاسکتاہے۔ڈاکٹر روزینہ انجم نقوی نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار آج بھی نوجوانوں خاص کر طلباء کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباء حق اور صداقت کی جدوجہد کے علمبردار بنیں اور اقبال کے تصورات خودی کو اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کی تعمیر کے لیے بروئے کار لائیں کیونکہ اس وقت وطنِ عزیز کو نوجوانوں کے عمل پیہم، یقین محکم اور سرگرمی عمل کی اشد ضرورت ہے۔اقبال کے سیاسی افکار کی اصل جھلک جناح کے نام ان کے خطوط میں دکھائی دیتی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہندوستان کے سیاسی مستقبل سے متعلق ان کا نکتہ نظر کتنا واضح اور مبنی بر حقیقت تھا۔تقریب میں ڈینز، اساتذہ کرام اور طلبہ وطالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔

WhatsApp Image 2021-11-09 at 5.30.18 PM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.