About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Observed World AIDS Vaccine Day

PRO No. 220/PR
Date: 19/05/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
World AIDS Vaccine Day is observed on 18th May every year. This day is also known as HIV Vaccine Awareness Day, which raises awareness about the need for HIV vaccine to prevent HIV infection and AIDS. There are two clear purposes for this day. One, it is primarily to honor healthcare workers, scientists, and volunteers/helpers who have dedicated their lives to bringing an effective and safe AIDS vaccine. And the second focuses on the importance of the vaccine, which is a shield against the deadly virus. This year's theme for World AIDS Vaccine Day is Global Solidarity, Shared Responsibility. In this connection a statement issued by the Health Care and Safety Society of the Islamia University of Bahawalpur said that HIV stands for Human Immuno Deficiency Virus which attacks the body's immune system. It can also be spread through syringes, blood, unprotected sex. Or it can be passed from mother to baby during pregnancy. Symptoms of flu, fever, sore throat and fatigue are signs that the infection has spread within a few weeks. Antiretroviral therapy (ART) is known to hinder the development of the disease, but no permanent cure has been found. Therefore, the creation of an HIV vaccine can serve as a precautionary measure in people who do not have HIV. The day aims to encourage healthcare workers to accelerate vaccine development. In 2019, 38 million people worldwide were infected with HIV, while another 1.7 million people became infected in 2019. In the same year, 690,000 people died of AIDS and related diseases.

پی آر او نمبر 220/21،مورخہ19/05/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
18 مئی کو عالمی سطح پر ہر سال ایڈز ویکسین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو ایچ آئی وی ویکسین کی آگاہی کے دن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، جس میں ایچ آئی وی انفیکشن اور ایڈز سے بچنے کے لئے ایچ آئی وی ویکسین کی ضرورت کے بارے میں شعور اجاگر کیا جاتاہے۔ اس دن کے دو واضح مقاصد ہیں۔ ایک، یہ بنیادی طور پر ان ہیلتھ کیئر ورکرز، سائنس دانوں، اور رضاکاروں / مددگاروں کو اعزاز دینے کا دن ہے جنہوں نے ایک موثر اور محفوظ ایڈز ویکسین لانے کی کوشش میں اپنی زندگی وقف کی ہے۔ اور دوسرا اس ویکسین کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو جان لیوا وائرس سے بچانے کے لئے ایک ڈھال ہے۔عالمی ایڈز ویکسین ڈے کے ہدف کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہر سال اس کی آگاہی مہم کے لیے ایک خاص موضوع منتخب کیا جاتا ہے۔ اس سال ورلڈ ایڈز ویکسین ڈے کا تھیم ''عالمی یکجہتی، مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر جامعہ اسلامیہ بہاولپور کی ہیلتھ کیئراینڈ سیفٹی سوسائٹی کے جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیاہے کہ ایچ آئی وی کا مطلب ہیومن امیونوڈیفینیسی وائرس ہے جو جسم کی قوت مدافعت پر حملہ کرتا ہے۔ یہ سرنج، خون، غیر محفوظ جنسی اشتراک سے بھی پھیل سکتا ہے۔ یا حمل کے دوران ماں سے بچے میں منتقل ہوسکتا ہے۔ فلو، بخار، گلے کی سوزش اور تھکاوٹ کی علامات چند ہفتوں میں انفیکشن پھیل جانے کی علامات ہیں۔ اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی (اے آر ٹی) اس بیماری کی نشوونما میں رکاوٹ کے لئے جانے جاتے ہیں لیکن ابھی تک اس کا کوئی مستقل علاج دریافت نہیں کیا جاسکا ہے۔ 
لہذا، ایچ آئی وی ویکسین کی تخلیق ایسے لوگوں میں ایک احتیاطی تدابیر کے طور پر کام کرسکتی ہے جو ایچ آئی وی نہیں رکھتے۔2019 میں دنیا بھر میں 38 ملین لوگ ایچ آئی وی کا شکار تھے۔اسی سال 690000 لوگ ایڈز اور اس سے منسلک بیماریوں کی وجہ سے لقمہ اجل بنے۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.