About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB organized an awareness session regarding the working of District Judiciary

پی آر نمبر 467/22
 مورخہ 25.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈیپارٹمنٹ آف شریعہ اینڈ لاء اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام راجہ غضنفر علی خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور نے ضلعی عدلیہ کے کام کے موضوع پر ایک سیمینار میں خصوصی لیکچر دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی ڈین فیکلٹی آف لاء، امجد حسین سربراہ ڈیپارٹمنٹ آف شریعہ اینڈ لاء اور فاروق بشیر ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورنے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ ایف آئی اے سبعت اللہ سینئر سول جج کرمنل ڈویژن، غلام مصطفی ڈپٹی سپریٹنڈنٹ برائے ڈی آئی جی جیل خانہ جات، ہائی کورٹ بار و ڈسٹرکٹ کورٹ بار بہاول پور سے اصغر قیوم اعوان اور دیگر وکلاء صاحبان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے ڈاکٹر عثمان چیمہ چیف میڈیکل آفیسر، میڈم عابدہ چیف وارڈن، فیکلٹی آف لاء کے اساتذہ کرام ڈاکٹر عبدالقدوس سیال، فرح امیر، ڈاکٹر ضیاء الدین، ڈاکٹر محمد حسان، میاں محمد عارف، ڈاکٹر محمد اسد اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں سول سوسائٹی سے سید اسرار حسین شاہ صدر مرکزی انجمن تاجران بہاولپور، و سیم قریشی چیئرمین سول سو سائٹی، ملک صلاح الدین اور میاں احسن جمیل نے بطور خاص شرکت کی۔


law dept urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.