About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB organized an event on the occasion of International Day of Persons with Disabilities 2023

PRO No 516/24 dated 02.12.2023
Directorate of Public Relations, Islamia University Bahawalpur

On the occasion of the International Day of Persons with Disabilities , an event was organized at Ghulam Muhammad Ghotvi Hall, Abbasia Campus, by the Department of Special Education, Islamia University, Bahawalpur. Speaking to the participants of the event, Vice Chancellor Islamia University Bahawalpur Prof. Dr. Naveed AKhtar said that today is the day of determination that we will make the best efforts for the education and training of persons with disabilities in the country.Special persons are a very important part of our society as people with disabilities are performing much better than normal people in many places. He said that the Department of Special Education of Islamia University Bahawalpur has been activated three years ago, with the aim of preparing teachers who can equip the students with disabilities at the level of schools and colleges with education on modern lines. He said that this event has been organized in collaboration with the Punjab Government's Department of Special Education and School Education Bahawalpur.  The integration of various institutions for the disabled perons is a praiseworthy step as various stakeholders are gathered here today for the betterment of special people.  He further said that Islamia University Bahawalpur will improve and increase the special facilities provided to students with disabilities.He said that disabled people are a source of motivation for us.  Chairperson Department of Special Education Professor Dr. Nasreen Akhtar said that special attention is paid to the education of people with disabilities all over the world.  Islamia University Bahawalpur is taking several measures in this regard. In society, they should be given the respect and status that is given to normal people, and they are also normal human beings like us. He said that Islamia University Bahawalpur is focusing on special education and promoting new teaching methodologies and research in this area. Today, children from various educational institutions are participating with us in the event. Special children have showcased their talents on stage. Seeing the performance of these children, no one can say that they face any excuse physically or mentally. On this occasion, it was briefed that the Islamia University of Bahawalpur is providing free pick and drop service to special students while their education and boarding are free of cost.

 

International Day of Persons with Disabilities 2023 eng

 

پی آر او نمبر 516 /23
مورخہ 02.12.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر شعبہ سپیشل ایجوکیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام غلام محمد گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کے زیر انتظام چلنے والے سکولوں کے بچوں نے خوبصورت پرفارمنسز پیش کیں۔ تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کا کہنا تھا کہ آج کا دن اس بات کے عزم کا دن ہے کہ ہم ملک میں مختلف معذروی کے شکار بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے بہتر سے بہترین کاوشیں کریں گے۔ خصوصی بچے ہمارے معاشرے کا انتہائی اہم حصہ ہیں۔ خصوصی افراد بہت ساری جگہوں پر نارمل لوگوں کے مقابلے میں بہت اچھی پر فارمنس دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا شعبہ سپیشل ایجوکیشن تین سال قبل فعال کیا گیا ہے جس کا مقصد یہاں سے ایسے اساتذہ تیار کرنا ہے جو سکول اور کالجز کی سطح پر معذوری کا شکار طلباء کو جدید خطوط پر تعلیم سے آراستہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب پنجاب حکومت کے شعبہ سپیشل ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن بہاولپور کے ساتھ مل کر منعقد کی گئی ہے۔ معذور افراد کے لیے مختلف اداروں کا ملکر چلنا انتہائی خوش آئند ہے۔ یہ اچھا ہے کہ آج مختلف سٹیک ہولڈرز یہاں جمع ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور معذور طلباء کو فراہم کی جانے والی خصوصی سہولیات کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں مزید اضافہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معذور افراد ہمارے لیے موٹیویشن کا ذریعہ ہیں۔ چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف سپیشل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں خصوصی افراد کی تعلیم کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اس حوالے سے کئی ہم اقدامات کر رہی ہے۔ ہم نے ان معذور بچوں کا حوصلہ بننا ہے۔ معاشرے میں انہیں وہ عزت و مقام دینا ہے جو نارمل لوگوں کو دیتے ہیں۔ یہ بھی ہماری طرح نارمل انسان ہیں بس کسی ایک نعمت سے محروم رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورسپیشل ایجوکیشن پر فوکس کر رہی ہے۔ آج تقریب میں ہمارے ساتھ مختلف تعلیمی اداروں کے بچے شریک ہیں۔ سٹیج پر خصوصی بچوں نے اپنی صلاحتیوں کو منوایا ہے۔ ان بچوں کی پرفارمنس دیکھ کر کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ انہیں کسی معذروی کا سامنا ہے۔ پروگرام کے مہمان اعزاز محمد عمر شریف ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید چیئر مین شعبہ لینگوئج ایجوکیشن ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ چیف میڈیکل آفیسر  اسلامیہ یونیوسٹی بہاول پور، مسز دعنبر تنصیر، ایچ ایچ آر ڈی کے نمائندے امداد اللہ خان، محمد یامین، پرنسپل گورنمنٹ سیکنڈری سکول اسپیشل ایجوکیشن سکول فار ڈیف (گرلز)، صوبیہ پرویز، پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کالج بہاولپور، محمد زین خان، منیجر اسیسبیلٹی سنٹر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، محمد بلال، پریذیڈنٹ آئی یوبی سپیشل پرسن ویلفئیر سوسائٹی اور ڈاکٹر محمد عرفان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہناز، ڈاکٹر رابعہ باہو ،گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور، مس نورین، ماہر نفسیات گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کالج، بہاولپور، عمران راہی پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر، صدر بہاولپور، محمود اکبر بخاری ،پرنسپل گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سکول (MCC)، بہاولپور، انیلہ چوہان ،پرنسپل گورنمنٹ شاداب ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار منٹیلی چیلنجڈ، بہاولپور، ایم آصف اقبال، پرنسپل گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سکول فار سلو لرنر، بہاولپور، ایچ ایچ آر ڈی کے نمائندے، والدین اور معذور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

International Day of Persons with Disabilities 2023 urdu
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.