About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

IUB organized One-day seminar titled "Religious Extremism, Problems and Solutions in the Light of Seerat-un-Nabi (PBUH).

پی آر او نمبر 238/25
مورخہ 28.06.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور(پ ر) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت پہلی دو روزہ انٹرنیشنل قرآن کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مینجمنٹ کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈعریبک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن اور تقریب کے آرگنائزر چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف قرآنک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن تھے۔ تقریب میں  پہلی دو روزہ انٹرنیشنل قرآن کانفرنس کی مینجمنٹ کمیٹی میں فوکل پرسن ڈاکٹر سلطان محمود خان، کانفرنس سیکرٹری ڈاکٹر روائفع خان ڈائریکٹر سیرت چیئر پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمٰن، صدر شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار، صدر شعبہ حدیث ڈاکٹر غلام حیدر مگھرانہ، صدر شعبہ فقہ و شریعہ ڈاکٹر محمد سعید شیخ، صدر شعبہ ادیان عالم وبین المذاھب ہم آہنگی ڈاکٹر سجیلہ کوثر اور فیکلٹی کے دیگر معزز اساتذہ کرام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالرحمٰن نے بتایا کہ وائس چانسلر اور ڈین فیکلٹی کی سرپرستی اور تعاون سے پہلی بین الاقوامی قرآن کانفرنس کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا۔ اس ضمن میں آئی یو بی کے رجسٹرار آفس، وی سی سیکریٹریٹ، پی آر او آفس سمیت تمام ڈائریکٹوریٹس کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ جس پر میں ان تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں 200 کے قریب مقالہ نگاران نے اپنے مقالہ جات پیش کیے جبکہ پاکستان کے علاوہ سعودیہ، اردن، برطانیہ، ترکیہ، مصر، ملائشیا، انڈونیشیا، مالدیپ کے اہل علم نے بھی شرکت کی اور اپنے مقالہ جات پیش کیے۔ یہ علمی اور فکری کانفرنس دو روز جاری رہی۔ جس سے بہت سے اہم نتائج اور فوائد حاصل ہوئینیز کانفرنس کی مجموعی سفارشات بھی وفاقی و صوبائی حکومتوں کے متعلقہ اداروں تک پہنچادی گئی ہیں۔ انہوں نے اس عظیم الشان انٹرنیشنل کانفرنس کی مختلف کمیٹیوں میں شامل تمام معزز اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جن کی ان تھک محنت سے یہ اہم کامیابی ممکن ہوئی۔ نیز انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے لئے بے پناہ محنت کررہے ہیں اور ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں۔ ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے گفتگو کا آغاز کیا کہ اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شکر کرو گے تو وہ تمہیں مزید عطا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز کی تمام تقاریب اور کانفرنسز کے بعد کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے اور بہتری کے لئے مزید اقدامات کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے انٹرنیشنل کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مینجمنٹ کمیٹی کے تمام اراکین کی محنت اور لگن کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن اور پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن کی خصوصی طور پر حوصلہ افزائی کی کہ انہوں نے یونیورسٹی پر بغیر کوئی مالی بوجھ ڈالے ایک عظیم انٹرنیشنل کانفرنس کامیابی سے منعقد کرائی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کے موضوع پر یونیورسٹی میں زیادہ سے زیادہ کانفرنسز، سیمینارز اور تقاریب کا انعقاد ہونا چاہئے کہ یہ ہمارے ایمان اور عقیدہ کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیز اور ڈیپارٹمنٹس کے طلباء و طالبات کو قرآنی عربی اور قرآن کے ترجمہ کی جانب راغب کرنا ہمارا اولین مقصد ہونا چاہیئے۔

 

 


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.