About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB organized Seminar on Risk and Consequences of Drug Use at Faculty of Pharmacy, IUB

PRO No. 493 /23, dated 22.11.2023
Directorate of Public Relations, Islamia University Bahawalpur
Bahawalpur (P) On the direction of Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur Prof. Dr. Naveed Akhtar, a seminar series organized by the committee established to create awareness about the side effects of drugs and discourage the use of drugs is going on in the Islamia University of Bahawalpur. The head of this committee is Prof. Dr. Fayazuddin Ahmed. In this regard, a seminar was held at Abbasia Campus under the auspices of the Faculty of Pharmacy. Prof. Dr. Qaiser Jabeen, Chairperson, Department of Pharmacology, gave a detailed discussion on drug use and its adverse effects on mental and physical health. Prof. Dr. Naveed Akhtar Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur said in his address that an anti-drugs committee has been formed under the direction of the Punjab government and is organizing a seminar in every Faculty to provide awareness to students. In this regard, the 14th seminar has been organized today to educate students about the harmful effects and use of drugs. Apart from this, drug awareness seminars are being organized in all campuses to eliminate drugs from the university. On this occasion, Prof. Dr. Saeed Ahmed, Dean, Faculty of Medicine and Allied Health Sciences, Dr. Muhammad Usman Cheema, Chief Medical Officer, Dr. Maleeha Arif. Principal Medical Officer, Prof. Dr. Muhammad Atif, Director ORIC, Prof. Dr. Fayazuddin Ahmed, Focal Person of Anti-Drugs Committee and Fatima Mazahir, Deputy Registrar, Public Affairs also spoke. On this occasion Dr. Saba Tahir Medical Officer, Shahzad Ahmed Khalid Director Media and Public Relations, Dr. Umair Khurshid Associate Professor Department of Pharmaceutical Chemistry, Dr. Muhammad Kashif Associate Professor Department of Pharmaceutical Chemistry, Arif Ramooz Additional Registrar, Dr. Waheed Mumtaz Abbasi Medical Officer, Ammara Ajmal Clinical Psychologist, Saima Gill Speech Therapist, Teaching and Non-Teaching Head of Department, Faculty members and students participated in large numbers.


pharmacy anti drug seminar eng


پی آر او نمبر 493 /23
مورخہ 22.11.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں منشیات کے مضر اثرات سے آگاہی اور استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے زیر اہتمام سیمینار سیریز جاری ہے۔ اس کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فیاض الدین احمد ہیں۔ اس سلسلے میں فیکلٹی آف فارمیسی کے زیر اہتمام عباسیہ کیمپس میں سیمینار منعقد ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبین چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف فارماکولوجی نے منشیات کے استعمال اور اس کے ذہنی اور جسمانی صحت پر مرتب ہونیوالے مضر اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر انٹی ڈرگز کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ہر فیکلٹی میں سیمینار منعقد کررہی ہے تاکہ طلباء وطالبات کو آگاہی فراہم کی جائے۔ اس سلسلے میں آج 14واں سیمینار منعقد کیا گیا ہے تاکہ طلباء و طالبات کو منشیات کے مضر اثرات اور استعمال سے متعلق آگاہی دی جائے۔ اس کے علاوہ سب کیمپسز میں بھی منشیات سے آگاہی سیمینار منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ یونیورسٹی سے منشیات کا خاتمہ کیا جائے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر ملیحہ عارف پرنسپل میڈیکل آفیسر، پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف ڈائریکٹر اورک، پروفیسر ڈاکٹر فیاض الدین احمد فوکل پرسن انٹی ڈرگز کمیٹی اور فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئرز نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر صباء طاہر میڈیکل آفیسر، شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز، ڈاکٹر عمیر خورشید ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف فارماسوٹیکل کیمسٹری، ڈاکٹر محمد کاشف ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف فارماسوٹیکل کیمسٹری، عارف رموز ایڈیشنل رجسٹرار، ڈاکٹر وحید ممتاز عباسی میڈیکل آفیسر، عمارا اجمل کلینیکل سائیکالوجسٹ، صائمہ گل سپیچ تھراپسٹ، ٹیچنگ اینڈ نان ٹیچنگ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات بڑی تعداد میں شریک تھے۔

 

pharmacy anti drug seminar urd 1

 


pharmacy anti drug seminar urd 2

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.